ایک عورت کے لیے زںدگی کی سب سے بڑی خوشی ماں بننے کی ہوتی ہے مگر بعض اوقات کچھ وجوہات کی بنا پر خواتین کے لیے ان کا کیرئير ان کی شادی سے زیادہ ضروری ہو جاتا ہے- اور وہ اپنی عمر کا ایک بڑا حصہ گزارنے کے بعد شادی کرتی ہیں ۔ عام طور پر یہ خیال کیا جاتا ہے کہ چالیس سال کی عمر کے بعد خواتین کا ماں بننا ایک مشکل مرحلہ ہوتا ہے مگر زندگی کے دوسرے محاذوں پر کامیاب ہونے والی یہ خواتین نے اس مشکل کام کو بھی آسان کر دیا اور چالیس سال کی عمر کے بعد بھی ماں بننے کی سعادت حاصل کرنے میں کامیاب ہوئيں۔( ریما خان)ریما کا شمار پاکستان فلم انڈسٹری کی صف اول کی ہیروئين میں ہوتا ہے جنہوں نے جتنا بھی کام کیا خوب کیا اور شوبز کے شعبے میں عزت کمائی ۔ اور جب فلموں میں اداکاری کو خیر آباد کہا تو امریکہ میں مقیم ایک ڈاکٹر طارق شہاب کے ساتھ 2011 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئيں اس وقت ان کی عمر چالیس سال تھی-
اس کے بعد 2015 میں اللہ نے ان کو ایک صحت مند اور خوبصورت بیٹے سے نوازہ جس کا نام انہوں نے علی شہاب رکھا اور اس بات کو ثابت کیا کہ ایک مضبوط عورت کے لیے کچھ ناممکن نہیں ہوتا ہے۔(ونیزا احمد)معروف ماڈل ونیزا احمد کا نام کسی تعارف کا محتاج نہیں ہے انہوں نے اپنے کیرئير کا آغاز ماڈلنگ سے کیا اور اپنی صلاحیتوں سے ٹی وی اور فلم کے شعبے میں جگہ بنائی- اس کے ساتھ بطور پروڈیوسر اور ڈائیریکٹر بھی کام کیا ان کاموں میں انہیں وقت گزرنے کا پتہ ہی نہیں چلا اور 2010 میں انہوں نے علی افضل ملک نامی ایک پاکستانی نژاد امریکی بزنس مین سے شادی کا فیصلہ کیا- شادی کے بعد ان کو اللہ نے جب پہلی بیٹی سے نوازہ اس وقت ان کی عمر چالیس سال سے زیادہ تھی اس کے بعد کچھ ہی عرصے کے بعد اللہ نے انہیں دوسری بیٹی سے بھی نوازہ دونوں بیٹیوں کی پیدائش کے بعد بھی ونیزا احمد ہمیشہ کی طرح دلکش اور خوبصورت ہیں۔(شرمیلا فاروقی)شرمیلا فاروقی پاکستان پیپلز پارٹی کی معروف سیاست دان ہیں اور حالیہ اسمبلی میں بھی سندھ کی صوبائی اسمبلی کی ممبر کی صورت میں اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں- ان کی شادی حشام ریاض شیخ کے ساتھ 2015 میں ایک بہت عالی شان تقریب میں انجام پائی شادی کے وقت ان کی عمر 37 سال تھی سال 2018 میں ان کو اللہ نے ایک بیٹے سے نوازہ جس کا نام انہوں نے حسین رکھا اور بیٹے کی پیدائش کے بعد بھی عملی سیاست میں اپنا فعال کردار ادا کرتی رہی ہیں۔( فرح خان)بالی وڈ انڈسٹری کی معروف کوریو گرافر نے اکتالیس سال کی عمر میں شادی کا فیصلہ کیا
بھارتی قومی سلامتی کے مشیر اجیت دوول کے افغانستان سے متعلق تمام اندازے غلط ثابت ہو گئے
اور دو سال کی کوشش کے باوجود جب ماں نہ بن سکیں تو انہوں نے ٹیسٹ ٹیوب کے ذریعے بچوں کی پیدائش کا فیصلہ کیا- جس کے بعد 43 سال کی عمر میں انہوں نے تین بچوں کو ایک ساتھ جنم دیا جن میں دو بیٹیاں اور ایک بیٹا شامل ہے ان کے تینوں بچے صحت مند ہیں اور وہ ان کے ساتھ خوشگوار زندگی گزار رہی ہیں۔(جینٹ جیکسن)معروف پاپ اسٹار جینٹ جیکسن کا شمار بھی ان خواتین میں ہوتا ہے جنہوں نے 50 سال کی عمر میں پہلے بیٹے کو جنم دیا انہوں نے بچے کی پیدائش کو میڈیا سے چھپا کر رکھا تھا اور اس کی پیدائش کے بعد میڈیا کو اس کی تصاویر کے ساتھ خبر دی