لندن : مظاہرین نے مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کے رنگ میں بھنگ ڈال دی، مظاہرین کی جانب سے ’لوٹے ہوئے پیسوں سے پُر تعیش شادی‘ کے نعرے لگانےاور احتجاج کرنے کی ویڈیو سامنے آگئی ۔ تفصیلات کے مطابق لندن کے مقامی ہوٹل میں مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کے نکاح کی تقریبات، شریف خاندان کے خلاف مظاہرین کی بڑی تعداد ہوٹل کے سامنے پہنچ گئی، لیگی اراکین نے مظاہرین کو زدو کوب کا نشانہ بنا ڈالا۔ اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے، جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ایک جانب جہاں مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی میں شرکت کرنے والے افراد ڈھول کی تھاپ پر ناچ گانے میں مصروف ہیں، تو دوسری طرف اچانک درجنوں افراد مختلف طرح کے کارڈ بورڈ اُٹھائے سامنے آجاتے ہیں اور ہوٹل کے سامنے مظاہرہ شروع کر دیتے ہیں۔
ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ن لیگی کارکنان اور مظاہرین آپس میں جھگڑ رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق مظاہرین کا کہنا تھا کہ یہ لوگ ہمارے ملک کا سرمایہ لوٹ کر لائے ہیں، تقریب میں ملک کی لوٹی ہوئی دولت کا استعمال کیاجارہاہے۔دوسری جانب تقریب میں موجود لیگی کارکنان نے سڑک پار مظاہرہ کرنے والے مظاہرین کو زودکوب کی، مشتعل لیگی کارکنان نے مظاہرے میں موجود خواتین سے بدتمیزی بھی کی، لیگی کارکنان کا کہنا تھا کہ نکاح کی تقریب میں کسی کو رنگ میں بھنگ نہیں ڈالنے دینگے۔ واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے ہونے سے متعلق اعلان کیا تھا ، انہوں نے بتایا کہ ان کے بیٹے کا نکاح سیف الرحمن خان کی صاحبزادی کے ساتھ لندن میں ہو گا ، ٹوئٹر پر بیٹے کی شادی کا کارڈ شیئر کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ میرے بیٹے جنید صفدر کا نکاح 22 اگست کوعائشہ سیف الرحمن سے لندن میں ہو گا ، لیکن بدقسمتی سے میں نکاح میں شرکت نہیں کرسکوں گی ، میرے خلاف جھوٹے کیسز بنائے گئے اور میرا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ میں جیل میں تھی جب میری والدہ کی وفات ہو گئیں اور اب میں اپنے بیٹے کی خوشیوں میں بھی شریک نہیں ہو سکوں گی لیکن اس کے باوجود حکومت سے باہر جانے کے لیے درخواست نہیں کروں گی۔
راولپنڈی میں مدرسےکی طالبہ کے ساتھ استاد کی زیادتی، میڈیکل رپورٹ میں تہلکہ خیز انکشافاف