Friday November 22, 2024

ایف ڈبلیواونے موٹروے ایم 2کے ٹول ٹیکس میں 10فیصداضافہ کردیا

ملتان: فرنٹیئرورکس آرگنائزیشن (ایف ڈبلیواو)نے لاہور،اسلام آباد موٹروے ایم 2کے ٹول ٹیکس میں 26اگست سے 10فیصداضافہ کافیصلہ کیاہے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ایک سینئر افسرنے بتایاکہ این ایچ اے کاایف ڈبلیواوکے ساتھ اس حوالے سے 20سال کامعاہدہ ہے ڈویلپنگ پاکستان ویب سائٹ کے مطابق موٹرویز کے تمام انٹرچینجزپرنئے ریٹ آویزاں کردیئے گئے ہیں جن پر26اگست سے عملدرآمدشروع ہوگا۔ این ایچ اے ویب سائٹ کے مطابق اسلام آباد، پشاورموٹروے ایم 1کے ٹول ریٹ جولائی 2018سے تبدیل نہیں ہوئے جن کے مطابق اسلام آباد سے پشاور کے درمیان کارکاٹول ٹیکس 240روپے وصول کیاجاتاہے،اسی طرح پنڈی بھٹیاں شورکوٹ موٹروے پرکارکاٹول ٹیکس 300روپے جبکہ لاہور،عبدالحکیم موٹروے ایم 3کاٹول ٹیکس 390روپے ہے۔

وزارت پیٹرولیم کوایل این جی خریدنے میں ایک بار پھر دیر کرنے سے تاریخ کی مہنگی ترین بولی موصول، قومی خزانےکو ساڑھے 16ارب کے نقصان کا خدشہ ہے، ذرائع

افغانستان میں اب تک ناقابل تسخیر سمجھے جانے والے صوبہ پنجشیر میں جنگ کا خطرہ ٹل گیاا، احمد مسعود کا طالبان کی حمایت کا اعلان

FOLLOW US