بیجنگ: چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا ہے کہ عالمی برادری افغانستان پر دباو ڈالنے کے بجائے اس کی مدد کرے۔ عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چین کے وزیر خارجہ وانگ ژی نے یہ بات اپنے برطانوی ہم منصب ڈومینک راب سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہی ہے۔چینی وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ سے بات چیت میں کہا کہ افغانستان میں صورتحال غیر مستحکم اور غیر یقینی ہے۔انہوں نے کہا کہ ایسے میں ضرورت اس امر کی ہے کہ عالمی برادری اس پر دباو¿ ڈالنے کے بجائے اس کی مدد کرے۔ چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے دعویٰ کیا کہ عالمی برادری کی مدد اور حمایت افغانستان میں استحکام لانے میں معاون و مددگار ثابت ہو گی۔