خیر پور: سندھ کے ضلع خیرپور میں ریلوے اسٹیشن پر پولیس اہلکار نے پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹرین سے گرنے والے نوجوان کی زندگی بچا لی۔ہم نیوز کو ملنے والی ویڈیو کے مطابق خیرپور اسٹیشن پر ایک نوجوان چلتی ٹرین سر گر کر پلیٹ فارم اور پٹڑی کے درمیان پھنس گیا۔ جیسے ہی نوجوان ٹرین سے گرا تو پولیس کانسٹیبل جمیل احمد پھرتی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کی جانب لپکے اور فوری طور پر نوجوان کو ٹرین کے نیچے جانے سے بچایا۔پولیس کانسٹیبل نے پھنسے ہوئے نوجوان کو پوری طاقت لگا کر باہر نکالا۔ بعد ازاں ٹرین سے گرنے والے نوجوان کو ابتدائی طبی امداد بھی دی گئی۔
’شریعت میں حلالہ سینٹر کا تصور موجود نہیں ،ایسے اداروں کے خلاف بھر پور کارروائی ہو گی‘
مینار پاکستان پر ہراسانی کا سامنا کرنے والی لڑکی کا تعلق کس شعبے سے ہے؟
اشرف غنی کی 42 سالہ بیٹی کس ملک میں پرتعیش زندگی گزار رہی ہیں؟
اس پولیس اہلکار کو سلام
کل 8 محرم کو روہڑی اسٹیشن پر ایک عزادار ٹرین پر سفر کرتے ہوے نیچے گر گیا ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکار جمیل کلھوڑو نے بر وقت حاضر دماغی کے ساتھ نوجوان کو ٹرین کے نیچے آنے سے بچا لیا۔ سندھ پولیس کو اس اہلکار کی حوصلا افزائی کرنی چاہیئے۔ pic.twitter.com/SfJ4FneKFS— Shamshad Bhutto (@shamshad_bhutto) August 18, 2021