Thursday November 28, 2024

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان کیلیے مزید 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالر قرضے کی منظوری

کراچی : ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کے لیے مزید 23 کروڑ 50 لاکھ ڈالر مالیت کے قرضے کی منظوری دیدی ہے۔ نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ قرضہ نیشنل ہائی وے کی اپ گریڈیشن کے لیے استعمال ہوگا، منصوبے سے علاقائی کنیکٹیویٹی اور حکومتی آپریشنز کے ساتھ ساتھ نیشنل ہائی وے نیٹ ورک کی مینٹی نیسنس کو مضبوط کیا جائے گا جب کہ شکار پور تا راجن پور سیکشن 222 کلومیٹر سڑک کی توسیع کرتے ہوئے اسے چار رویہ کیا جائے گا۔ اے ڈی بی کے مطابق نیشنل ہائی وے 55 سنٹر ایشیاء ریجنل اکنامک کوآپریشن(کیرک) کوریڈور فائیو کا اہم حصہ ہے، یہ شاہراہ جنوبی پاکستان کراچی اور گوادر کی بندر گاہوں کو شمال میں قومی و بین الاقوامی اقتصادی سنٹرز سے ملاتی ہے، منصوبے سے مصروف ترین ہائی وے سیکشن کی ٹرانسپورٹیشن کی صلاحیتوں میں بھی اضافہ ہوگا۔

مینار پاکستان واقعہ، خاتون ٹک ٹاکر کی ایک اور ویڈیو سامنے آگئی

اشرف غنی کی 42 سالہ بیٹی کس ملک میں پرتعیش زندگی گزار رہی ہیں؟

حکومت کے 3 سال مکمل، عمران خان کی محنت کے نتائج آنا شروع ہوگئے، اب ہرسال پاکستان کی ترقی کا سفر تیز تر ہوتا جائے گا۔

FOLLOW US