Monday November 25, 2024

غیر ملکیوں کیساتھ ڈیوٹی دینے والے گارڈز، سیکیورٹی کمپنیوں کے آڈٹ کا فیصلہ

لاہور : پنجاب پولیس نے غیر ملکیوں کے ساتھ ڈیوٹی دینے والے گارڈز اور سیکیورٹی کمپنیوں کا آڈٹ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔پولیس حکام کے مطابق آئی جی پنجاب انعام غنی نے آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو گارڈز اور سیکیورٹی کمپنیوں کے آڈٹ کا حکم دیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ لاہور میں 71، پنجاب بھرمیں 151 کمپنیوں کے گارڈز غیر ملکیوں کے ساتھ ڈیوٹیاں دے رہے ہیں۔ گارڈز کے زیر استعمال اسلحہ لائسنس ذاتی حیثیت میں چیک کیا جائے گا۔پولیس حکام کے مطابق متعلقہ کمپنیوں کے اسلحہ لائسنس اورمدت ملازمت بھی چیک کی جائے گی۔آئی جی پنجاب انعام غنی نے بغیر لائسنس اسلحہ رکھنے اور مشکوک کمپنیوں کے خلاف کارروائی کا حکم دیا ہے۔جبکہ دوسری طرف پاکستان کے وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے اعلان کیا ہے کہ ملک میں موجود تمام غیر ملکیوں کی رجسٹریشن کی جائے گی جس کے بعد ‘ایلین کارڈ’ کے ذریعے غیر ملکیوں کو بینک اکاؤنٹ کھولنے، کاروبار شروع کرنے، سم کارڈ حاصل کرنے اور سفری سہولیات فراہم کی جا سکیں گی۔

طالبان افغانستان پر قابض ہو چکے، اشرف غنی کا ملک سے فرار ہونے کا منصوبہ، بھارتی میڈیاکا دعویٰ

شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ گزشتہ 70 برسوں کے دوران پاکستان میں ہزاروں شہری داخل ہوئے، لیکن اُن کا ریکارڈ تک موجود نہیں ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں مقیم غیر ملکیوں کی رجسٹریشن کا عمل 21 برس سے جاری ہے۔ پہلے اس مقصد کے لیے نیشنل ایلیشن رجسٹریشن اتھارٹی کے نام سے ادارہ بنایا گیا جو اب نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) میں ضم ہو چکا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں غیر ملکیوں کے حوالے سے ڈیٹا بیس نہیں ہے اور گزشتہ 70 برسوں میں 40 سے 50 ہزار افراد ایسے ہیں جن کا کوئی ریکارڈ نہیں ہے۔ اس وجہ سے تمام غیرملکیوں کی رجسٹریشن کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آن لائن ویزا سروس شروع کر دی گئی ہے جس کے ذریعے 30 دن کے اندر درخواست گزاروں کو ویزا جاری کیا جائے گا۔

معروف خاتون وکیل خدیجہ صدیقی کی گاڑی پر فائرنگ ،وزیراعلیٰ پنجاب نے سی سی پی او کو بڑا حکم دے دیا

FOLLOW US