Tuesday November 26, 2024

آزاد کشمیر انتخابات، پی ٹی آئی کے جاوید بٹ 774ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے ایل اے 43 علاقہ کشمیر ویلی فور کا مکمل غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ

مظفر آباد : ایل اے 43 علاقہ کشمیر ویلی فور کا مکمل غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ پاکستان تحریک انصاف کے جاوید بٹ 774ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے۔ مسلم لیگ ن کی نسمیہ خاتون وانی 720ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہیں۔ تفصیلات کے مطابق حکمراں جماعت تحریک انصاف کو آزاد کشمیر انتخابات میں اہم کامیابی حاصل ہو گئی ہے۔ ایل اے 43 علاقہ کشمیر ویلی فور کے غیر حتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف کے جاوید بٹ 774 ووٹ لیکر کامیاب ہو گئے ہیں، ابھی حتمی نتائج سامنے نہیں آئے، تاہم غیر سرکاری نتائج نے تحریک انصاف کی کامیابی کا عندیہ دیا ہے۔ آزاد کشمیر الیکشن کے 4حلقوں میں مسلم لیگ ن اور4ہی حلقوں میں پیپلز پارٹی کو برتری حاصل ہے، جبکہ پاکستان تحریک انصاف کو12 حلقوں میں برتری حاصل ہو گئی ہے۔

نواز شریف سے افغان مشیر کی ملاقات ایک عر ب ملک نے کروائی ملاقا ت سے متعلق بڑا دعویٰ سامنے آگیا

ایل اے 40، علاقہ کشمیر ویلی ون کے 6 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری غیر حتمی نتائج، پیپلز پارٹی کے عامر عبدالغفار 238ووٹ لیکر آگے، تحریک انصاف کے سلیم بٹ 111 ووٹ لیکر دوسرے جبکہ ن لیگ کے طاہر علی وانی 22 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پرہیں۔ آزاد کشمیر الیکشن کے پولنگ کا عمل ختم ہو گیا ہے، جبکہ ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔اس دوران غیر سرکاری غیر حتمی نتائج بھی سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ایل اے 40، علاقہ کشمیر ویلی ون کے 6 پولنگ اسٹیشنز کے غیرسرکاری غیر حتمی نتائج، پیپلز پارٹی کے عامر عبدالغفار 166 ووٹ لیکر آگے، تحریک انصاف کے سلیم بٹ 53 ووٹ لیکر دوسرے جبکہ ن لیگ کے طاہر علی وانی 15 ووٹ لیکر تیسرے نمبر پر ہیں۔ایل اے ڈڈیال 1 کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ بھی سامنے آیا ہے، جس کے مطابق تحریک انصاف کے اظہر صادق 178 ووٹ لیکر پہلے نمبر پر ہیں۔ ایل اے 2، میر پور ٹو میںتحریک انصاف کےظ فر انور 136ووٹ لیکر آگے،پاکستان پیپلز پارٹی کے قاسم مجید 118 ووٹ لیکر پیچھےہیں۔ایل 17حویلی علاقہ حویلی کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ بھی سامنے آیا ہے۔ مسلم لیگ (ان) کے چوہدری عزیز 723 ووٹ لیکر آگے۔پیپلز پارٹی کے فیصل ممتاز راٹھور 632 ووٹ لیکر دوسرے نمبر پرہیں۔آزاد جموں و کشمیر کے 45 حلقوں میں ووٹرز کی کل تعداد 32 لاکھ 28 ہزار 99 ہے ، جن کے لئے آزاد کشمیر اور پاکستان میں 6 ہزار 114 پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ، پولنگ کے موقع پر آزاد کشمیر میں سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے، 40 ہزار پولیس اہلکار الیکشن ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں، حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات کی گئی جب کہ انتخابی عمل کو شفاف بنانے کے لیے پریذائیڈنگ آفیسرز سمیت 250 افسران کو مجسٹریٹ کے برابر اختیارات دیئے گئے۔

میرے میاں کہاں ہیں؟ ساحل پر کرکٹرز کی تصویر پر سرفراز کی اہلیہ کا پی سی بی سے سوال

FOLLOW US