اسلام آباد(نیو زڈیسک)آج ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم مشرقی پنجاب اورکشمیر میں آندھی/تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ چند مقا مات پر بارش کا امکان ۔ ملک کے زیادہ تر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم مشرقی پنجاب اورکشمیر میں آندھی/تیزہواؤں اور گرج چمک کےساتھ چند مقا مات پر بارش کا امکان ۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): سندھ: چھاچھرو 35، ڈپلو 23، مٹھی 19، کلوئی 07، چھور 03، ڈھالی، بدین 02، بلوچستان : کوہلو 09، ژوب 04 اور خضدار میں01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: سبی46،نوکنڈی 44،تربت 43، جیکب آباداوردالبندین میں 42ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔