Tuesday November 26, 2024

عافیہ صدیقی کی رہائی کے لیے پاکستان جمہوری لیگ کا مہم شروع کرنے کا اعلان

لاہور:پاکستان جمہوری لیگ کا مسلم کونسل آف امریکہ کے اشتراک سے امریکہ میں قید پاکستانی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے ”عافیہ کو انصاف دو ”کے نام مہم شروع کر نے کا اعلان کرد یا ‘اقوام متحدہ’یورپی یونین اور او آئی سی سمیت انسانی حقوق کے عالمی اداروں کو بھی عافیہ کی رہائی کیلئے کردار ادا کر نے کیلئے خطوط لکھے جائیں گے۔میڈیا سے گفتگو کے دوران پاکستان جمہوری لیگ کے سر براہ رانا زمان سعید نے بتایا کہ پاکستان جمہوری لیگ اور مسلم کونسل آف امریکہ نے مشتر کہ مہم کیلئے امر یکہ میں مقیم پاکستان کیمونٹی کو متحر ک کر نے کیساتھ ساتھ امر یکی سینٹ اور کانگر یس اراکین سے بھی رابطوں اور ملاقاتوں کا باقاعدہ آغا ز کر دیا ہے اور قانونی جنگ لڑ نے کیلئے قانونی ماہر ین کی ٹیم کیلئے بھی ہوم ور ک مکمل ہوچکا ہے۔رانا زمان سعید نے کہا کہ مسلم کونسل آف امر یکہ مسلمانوں کے حقوق کیساتھ ساتھ انسانی حقوق کے تحفظ کیلئے بھی امر یکہ میں بھر پور کام کر رہی ہے اور ہمیں اس بات کا یقین ہے

حرا مانی ہر عید کی طرح اس عید پر بھی کچھ انوکھی ہی ڈریسنگ کی معصوم شوہرکے ساتھ نئی تصاویر

کہ جب ہم ملکر کام کر یں گے تو یقینی طور پر ہم ضرور کامیاب ہوں گے اور وقت آچکا ہے کہ اقوام متحدہ سمیت دیگر عالمی ادارے بھی اس معاملے پر خاموشی ختم کر کے ایک بے گناہ پاکستانی خاتون ڈاکٹر عافیہ کی رہائی کیلئے اپنا کردار ادا کر یں ہم وزیر اعظم عمران خان سے بھی کہنا چاہتے ہیں کہ وہ اپنے وعدے کے مطابق عافیہ صدیقی کی رہائی کیلئے اپنا کردار ادا کر یں۔چیئر مین پاکستان جمہوری لیگ نے کہا کہ کوئی شک نہیں کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو سنائی جانیوالی سزا تاریخ انسانیت کا بدتر ین انصاف کا قتل عام ہے ،ہم جس نیک نیتی اور جذبے کیساتھ عافیہ کی رہائی کے لیے کام کر رہے ہیں ،ہم مشن میں کامیاب ہوں گے اور عافیہ صدیقی جلد پاکستان کی دھر تی پر قدم رکھے گی۔

غریدہ فاروقی نے قربانی پر جانور حلال کرنے کی مخالفت کردی، سوشل میڈیا پر طوفان آگیا

FOLLOW US