سرینگر : مقبوضہ کشمیر میں ترک تاریخ پر مبنی ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی سے متاثر ہو کر ریسٹورنٹ تیار کرلیا گیا ہے جسے جلد ہی عوام کیلئے کھول دیا جائے گا۔ مقبوضہ کشمیر کے علاقے سری نگر میں تعمیر کئے جانے والے ہوٹل کی دیواروں اور چھت پر ارطغرل ڈرامہ کے مشہور کرداروں کی تصاویر آویزاں ہیں ،غالباً یہ پہلا ریسٹورنٹ ہے جو ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کی تھیم پر تیار کیا گیا ہے ۔ ہوٹل مالک شاداب کے مطابق ڈرامہ جن اخلاقی اقدار پر بنایا گیا ہے وہ کشمیری روایات سے بہت قریب ہیں جس کے باعث اس ڈرامے کی کشمیر میں مقبولیت بہت زیادہ ہے ، اس ہوٹل میں مشرق وسطی، بھارتی اور ترک کھانے پیش کیے جائیں گے۔
چودھری نثار نے پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی تیاریاں کر لیں
حباء بخاری دن با دن اور سمارٹ اور پیاری ہوتی جارہی ہے ڈرامہ فتور کے بعد نئی تصاویر
ٹی 20رینکنگ، محمد رضوان پہلی مرتبہ ٹاپ 10بلے بازوں میں شامل ، بابر اعظم کی دوسری پوزیشن برقرار