Monday November 25, 2024

افغانستان میں عیدالاضحیٰ کے دن صدارتی محل کے قریب راکٹ حملے

کابل : افغان صدارتی محل کے قریب راکٹ حملے کیے گئے ، راکٹ شہر کے شمالی حصے سے داغے گئے۔ خبر ایجنسی کے مطابق افغانستان کے صدارتی محل کے قریب اس وقت راکٹ حملے ہوئے جب عید الاضحیٰ کی نماز ادا کی جا رہی تھی۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق تین راکٹ صدارتی محل کے قریب گرے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔3 افغان وزارت داخلہ نے بتایا کہ حملے کے وقت محل میں نمازعید ادا کی جارہی تھی۔ خبر ایجنسی کے مطابق حملے میں دو راکٹ داغے گئے۔ راکٹ حملے عید الاضحٰی کی نماز کے دوران ہوئے۔ حملوں کے دوران صدر اشرف غنی اور دیگر اعلٰی حکام عید کی نماز پڑھ رہے تھے۔ راکٹ حملوں کی آواز سے کئی نمازی ڈر گئے۔ جس کے بعد علاقہ کو سکیورٹی اہلکاروں نے گھیرے میں لے لیا۔ نماز عید کے بعد افغان صدر اشرف غنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغان عوام کا اتحاد ہی ان کی طاقت ہے۔

ساڑھے چھ ہزار گاڑیوں کی جعلی رجسٹریشن کرنے والا ایکسائز انسپکٹر گرفتار

شیخ رشید کی قربانی کے لیے اونٹوں کی خریداری کرتے ویڈیو وائرل ہو گئی

FOLLOW US