Sunday January 19, 2025

ساڑھے چھ ہزار گاڑیوں کی جعلی رجسٹریشن کرنے والا ایکسائز انسپکٹر گرفتار

اسلام آباد : ساڑھے چھ ہزار گاڑیوں کی جعلی رجسٹریشن کرنے والے ایکسائز انسپکٹر کو گرفتار کر لیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق جعلی دستاویزات پر ساڑھے 6 ہزار کے لگ بھگ نان کسٹمز پیڈ گاڑیوں کی رجسٹریشن کروانے والوں کے خلاف کارروائی کے دوران محکمہ ایکسائز کے افسر کو گرفتار کرلیا گیا۔ وفاقی ٹیکس محتسب کی ہدایت پر محکمہ انسداد کرپشن نے محکمہ ایکسائز کے افسران و حکام کی ملی بھگت سے جعلی دستاویزات پر ساڑھے 6 ہزار کے لگ بھگ نان کسٹمز پیڈ اور آرمی آکشن کی گاڑیوں کی رجسٹریشن کروانیوالوں کے خلاف کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ قومی خزانے کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچانے میں ملوث محکمہ ایکسائز کے ایک افسر کو گرفتار بھی کرلیا گیا ہے۔

شیخ رشید کی قربانی کے لیے اونٹوں کی خریداری کرتے ویڈیو وائرل ہو گئی

محکمہ انسداد کرپشن نے اسٹیبلشمنٹ لاہور ریجن اے نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویز پر نان کسٹمز پیڈ اور آرمی کی نیلام شدہ گاڑیاں رجسٹرڈ کرنے پر مقدمات درج کروا دیے ہیں۔ خیال رہے کہ سرکاری افسران ہی کئی وارداتوں میں ملوث نکل رہے ہیں۔ چند روز قبل کراچی کے علاقہ گلستان جوہر پولیس نے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) میں کارروائی کرتے ہوئے 6 اہلکاروں کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔پولیس کے مطابق ایس آئی یو کے 6 اہلکاروں کو گرفتار کرکے 65 تولہ سونا اور نقدی برآمد کرلی، گرفتار ملزمان میں سب انسپکٹر، 2 اے ایس آئی اور تین اہلکار شامل ہیں۔ جبکہ گذشتہ روز بھی جامشورو سے کراچی آ کر چرس فروخت کرنے والے 6 سی آئی اے اہلکار گرفتار کیے گئے تھے۔ ملزمان سرکاری موبائل میں پولیس یونیفارم پہن کر 76 کلو گرام چرس فروخت کرنے کراچی آئے، جس پر رینجرز نے ان کی گاڑی روک کر چرس برآمد کی ، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

افغان جوڑے کو سفری دستاویزات نہ ملنے پر پاکستانی ڈرائیور ان کے 5 ماہ کے بیمار بیٹے کو علاج کیلئے پاکستان لے آیا، بھائی چارے کی اعلی مثال قائم کر دی

FOLLOW US