Monday November 25, 2024

بھارت میں 80 مسلمان خواتین کی تصاویر جعلی نیلامی کیلئے انٹرنیٹ پر ڈالنے کا انکشاف

نئی دہلی : بھارت میں 80 مسلمان خواتین کی تصاویر جعلی نیلامی کے لیے انٹرنیٹ پر ڈالنے کا انکشاف ہوا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق خبر ایجنسی کے مطابق بھارت میں گٹ ہب نامی ایپ پر 80 سے زائد مسلمان خواتین کی تصاویر اپ لوڈ کی گئیں، اپ لوڈ کی گئی تصاویر میں خاتون پائلٹ ہانا محسن، صحافی فاطمہ، ثانیہ احمد کی تصاویر بھی شامل ہیں۔ خاتون پائلٹ ہانا محسن کا کہنا تھا کہ آخر کب تک بھارت کی17 کروڑ مسلمانوں کو ہراساں کیا جائے گا۔ثانیہ احمد نے کہا کہ بھارت میں مسلمان خواتین کو ہمیشہ ہراساں کرنے اور ہوس کا نشانہ بنایا جاتا ہے، گزشتہ سال سوشل میڈیا پر کئی بار ہراساں کیا گیا جس کے 782 اسکرین شاٹس موجود ہیں۔ایپ انتظامیہ کا کہنا تھا کہ پالیسوں کی خلاف ورزی پر خواتین کی تصاویر اپ لوڈ کرنے والے تمام اکائونٹس معطل کردیئے گئے۔نئی دہلی حکومت نے خواتین کی تصاویر اپ لوڈ کرنے پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔دوسری جانب بھارتی پولیس کا کہنا تھا کہ انھیں اس مہم کے پیچھے موجود لوگوں کا علم نہیں۔

ٹرین حادثہ میں ہاتھ آنیوالی نوجوان لڑکی اڑھائی لاکھ روپے میں فروخت کرنے کی کوشش۔۔خریداروں نے بولی دولاکھ لگائی

“ڈائجسٹ رائٹرز کی وجہ سے ساس بہو کے جھگڑے دکھائے جا رہے ہیں” انور مقصود نے ڈرامہ لکھنا کیوں چھوڑا؟ وجہ بتادی

FOLLOW US