Thursday October 31, 2024

ملک میں آج کہاں کہاں بارش ہوگی ، محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے لوگوں کو خوشخبری سنا دی

اسلام آباد:محکمہ موسمیات کی جانب سے ملک بھر میں بھی بارشوں کی پیشگوئی کی گئی ہےجبکہ کراچی سمیت سندھ میں رواں سال مون سون کا آغاز بدھ سے ہو گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں 15 جولائی سے بارشیں متوقع ہیں جبکہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم ابر آلود رہے گا۔کراچی کے مختلف علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات میں بوندا باندی کا امکان ہے اور صبح کے اوقات میں کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔کراچی میں جنوب مغرب کی سمت سے ہوائیں 12 کلو میٹر کی رفتار سے چل رہی ہیں۔ اتوار کے روز ملک کے بیشتربالائی /وسطی اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔ صوبہ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مر طوب رہےگا۔

وزیراعظم عمران خان نے وفاقی وزراءسے اضافی سیکیورٹی واپس لے لی ، اب کتنے پولیس اہلکار رکھنے کی اجازت ہو گی ؟ سب سے بڑی خبر

تاہم خطۂ پوٹھو ہار،سیالکوٹ، نارووال،حافظ آباد،منڈی بہاؤالدین،گجرات ،گوجرانوالہ،قصور اور لاہور ،سرگودھا،خوشاب،فیصل آباد،جھنگ ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اورمیانوالی میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع۔صوبہ کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مر طوب رہےگا۔کشمیر،گلگت بلتستان ،اسلام آباد اور خیبر پختو نخوا میں آندھی اور گرج چمک کےساتھ بارش کی توقع ہے۔ اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی بھی توقع۔جبکہ ملک کے دیگرعلاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہےگا۔

حریم شاہ شادی کے دعوے کو ثابت نہ کر سکیں، نئی ویڈیوز میں سیاستدانوں پر الزامات

FOLLOW US