Tuesday November 26, 2024

اک عہد تمام ہوا، دلیپ کمار ممبئی کے قبرستان میں سپرد خاک

ممبئی (ویب ڈیسک) دلیپ کمار آج 98 برس کی عمر میں ممبئی کے مقامی اسپتال میں انتقال کرگئے تھے۔ ان کی نماز جنازہ اور تدفین ممبئی کے جوہو قبرستان میں کردی گئی۔ دلیپ کمار کی سرکاری اعزازات کے ساتھ تدفین کی گئی ہے جبکہ ان کی تدفین میں کورونا ضابطہ کار کے تحت صرف 20 افراد شریک ہوئے۔ دلیپ کمار کی تدفین میں امیتابھ بچن بھی شریک ہوئے۔ دوسری جانب دلیپ کمار کی رہائش گاہ پر تعزیت کیلئے بڑی تعداد میں بالی وڈ شخصیات پہنچی تھیں جن میں ان کے منہ بولے بیٹے شاہ رخ خان بھی شامل ہیں۔

بلاول دل کا جانی ہے، ان کے خلاف میں کوئی بات نہیں سن سکتا. شیخ رشید احمد

دلیپ کمار کے نام سے مشہوریوسف خان1922 کو پشاور کے محلہ خداداد میں پیدا ہوئے اور ان کا آبائی گھر آج بھی پشاور میں موجود ہے جسے صوبائی حکومت نے قومی ورثہ قرار دیا اور اسے عجائب گھر میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ شہنشاہ جذبات کا لقب پانے والے دلیپ کمارکو انڈین فلم کا سب سے بڑا اعزاز دادا صاحب پھالکے ایوارڈ سے بھی نوازا گیا جب کہ انہیں پاکستانی حکومت کی طرف سے 1998 میں نشان امتیاز سے نوازا گیا۔ دلیپ کمار 1940 سے 1960 کی دہائی میں بھارتی سینما پر چھا ئے رہے، انہوں نے 65 سے زائد فلموں میں کام کیا، ان کی مشہور فلموں میں دیوداس، سنگ دل، امر، آن، انداز، نیادور، کرما اور مغل اعظم شامل ہیں۔

فحش ویڈیو بھیجنے کا معاملہ، وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم

FOLLOW US