اسلام آباد : اسلام آباد کے ڈسٹرکٹ سیشن جج نے نوجوان کو فحش ویڈیو بھیج کر ہراساں کرنے کے معاملے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سردار تنویر الیاس خان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے دیا۔ نوجوان خواجہ فہیم کی درخواست پر ایڈیشنل سیشن جج محمد عطا ربانی نے فیصلہ سنایا۔ درخواست میں نوجوان کا کہنا تھا کہ سردار تنویر الیاس کے ساتھ اسلام آباد کے سینٹورس مال میں ملاقات ہوئی تھی جس کے بعد سردار تنویر الیاس خان نے اپنے نمبر سے انہیں فحش ویڈیوز بھیجی اور ہراساں کیا۔ درخواست گزار کے وکیل عمران فیروز ملک نے عدالت کو بتایا کہ ایف آئی اے کو درخواست دی لیکن سائبر کرائم سیل نے مقدمہ درج نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ جس نمبر سے ویڈیو بھیجی گئی وہ سردار تنویر الیاس خان کے زیراستعمال ہے۔
ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی سے ملاقات کے خواہشمند شخص سے چاقو برآمد،مشکوک شخص گرفتار کرلیا گیا
عدالت میں وفاقی تحقیقاتی ادارے نے بتایا کہ درخواست گزار کے موبائل فون کی فرانزک رپورٹ آچکی ہے جس میں ظاہر ہوا کہ اسے ویڈیو سردار تنویر الیاس خان کے نمبر سے ہی بھیجی گئی تھی۔
عدالت نے ایف آئی اے سائبر کرائم سیل کو سردار تنویر الیاس خان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ اگر درخواست گزار دوران تفتیش غلط نکلا تو اس کے خلاف کارروائی کی جائے۔واضح رہے کہ تنویر الیاس خان جو اب بھی وزیر اعلیٰ پنجاب کے مشیر ہیں، آزاد کشمیر میں تحریک انصاف کے اہم رہنماؤں میں سے ایک ہیں۔ گذشتہ روز مظفرآباد میں انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار تنویر الیاس اور اس کے دو حامیوں کے خلاف آزاد جموں و کشمیر کی دارالحکومت کے نواحی علاقے میں ایف آئی آر درج ہونے کے ایک روز بعد ضلع باغ میں ایک ریٹرننگ آفیسر نے پاکستان تحریک انصاف کے ایک اور امیدوار کو ضابطہ اخلاق کی مبینہ خلاف ورزی پر نوٹس جاری کردیا۔ الیکشن کمیشن کی طرف سے جاری کردہ ایک پریس ریلیز کے مطابق ایل اے 15، باغ 2 میں پی ٹی آئی کے امیدوار سردار تنویر الیاس خان سے متعلقہ ریٹرننگ آفیسر نے بدھ کے روز صبح 11 بجے ان کے سامنے پیش ہونے اور وضاحت دینے کے لیے کہا کہ انہوں نے 4 جولائی کو 200 کے قریب گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی ہری گہل سے اپنے حلقے کے کیپال گڑھ گاؤں تک کی ریلی، جس میں چند لاؤڈ اسپیکر بھی لگے تھے، کی قیادت کیوں کی۔ ضابطہ اخلاق کے رول 4 (32) کے تحت انتخابی مہم کے لیے گاڑیوں کی ریلی اور لاؤڈ اسپیکر کا استعمال ممنوع ہے۔
برطانوی رکن پارلیمنٹ کا پیغمبر اسلام کی گستاخی پر سزا کا قانون بنانے کا مطالبہ