Tuesday November 26, 2024

لگتا ہے عوام نے فیصلہ کرلیا ہے کہ ایس او پیز کیخلاف ورزی کرنی ہے اسد عمر نے ملک بھر میں دوبارہ پابندیاں لگانے کا عندیہ دے دیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا ہے کہ رمضان المبارک اور عید الطفر پر عوام نے کورونا ایس او پیز پر کافی حد تک عمل کیا۔اب لگتا ہے عوام نے فیصلہ کر لیا ہے کہ ایس او پیز کی خلاف ورزی کرنی ہے۔نجی ٹی وی سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ عوام ایس او پیز پر عمل نہیں کریں گے تو دوبارہ پابندیاں لگا دی جائیں گی۔ ملک بھر میں ایک بار چوتھی لہر آنے کا بھی خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ ماہرین طب نے کہا ہے کہ عیدالاضحی پرکووڈ19 کی چوتھی لہر زیادہ خطرناک ہوسکتی ہے ، عیدقربان کے موقع پرجانورکی خریداری کے لیے لاکھوں افراد منڈیوں کا رخ کرتے ہیں، جس سے اس بات کا قومی امکان ہے کہ یہ وائرس شدت اختیار کر سکتا ہے لہٰذا جانوروں کی منڈیوں میں غیرضروری جانے سے گریز کیاجائے،

پیپلز پارٹی کے رہنما کاقتل ملک شاہان حاکمین کوسر پر گولی مار کرقتل کرنے والا اپنا ہی بھتیجا نکلا

منڈی میں بچوں اور اہل خانہ کو ہرگزساتھ نہ لایا جائے،ماہرین کا کہنا ہے کہ ہ اگر چوتھی لہر نے شدت اختیار کی تو حالات قابو سے باہر ہو سکتے ہیں اور اسپتالوں میں متاثرین کے شدید دبائوکا سامنا کرنا پڑسکتا ہے، انھوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ ہجوم میں جانے سے گریز کریں۔ عید قربان کے حوالے سے انہوں نے کہاکہ جانوروں کی منڈیوں میں لاکھوں افراد کی آمدورفت ہوتی ہے جس سے اس بات کا قومی امکان ہے کہ یہ وائرس شدت اختیار کر سکتا ہے لہٰذا جانوروں کی منڈیوں میں غیرضروری جانے سے گریز کیاجائے، منڈی میں بچوں اور اہل خانہ کو ہرگزساتھ نہ لایا جائے، کیونکہ عیدقربان کے موقع پرجانورکی خریداری کے لیے لاکھوں افراد منڈیوں کا رخ کرتے ہیں۔ جبکہ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے سیکرٹر ی جنرل ڈاکٹر قیصر سجاد نے کہا ہے ملک میں کورونا کیسز دوبارہ بڑھ رہے ہیں۔ اپنے بیان میں ڈاکٹر قیصر سجاد نے کہا کہ شہریوں نے ایس او پیز پر عمل چھوڑ دیا ہے، احتیاط نہ کی گئی تو جولائی کے آخر یا اگست کے آغاز میں کورونا کی چوتھی لہر آسکتی ہے، انڈیا جیسے کورونا وائرس کا خطرہ ہے۔انہوں نے شہریوں سے ایس او پیز پر عمل درآمد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عید پر گلے ملنے اور ہاتھ ملانے سے گریز کریں، عوام بلا تاخیر ویکسین لگوائیں۔

ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی سے ملاقات کے خواہشمند شخص سے چاقو برآمد،مشکوک شخص گرفتار کرلیا گیا

FOLLOW US