Tuesday November 26, 2024

جب بیٹی دو تین سال کی ہوجائے تو ۔ مفتی نعیم بٹ کی تقریر جس نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا

لاہور:عالم دین مفتی نعیم بٹ نے باپ بیٹی اور بہن بھائی کے رشتوں کے متعلق اپنی ایک تقریر میں کچھ ایسی باتیں کہہ ڈالیں کہ ویڈیو سوشل میڈیا پر آئی تو ایک ہنگامہ برپا ہو گیا۔ ویب سائٹ ’پڑھ لو‘ کے مطابق اس ویڈیو میں مفتی نعیم بٹ کہہ رہے ہوتے ہیں کہ جب بیٹی دو تین سال کی ہو جائے تو باپ کو اس کا منہ نہیں چومنا چاہیے۔ بیٹی بڑی ہوجائے تو باپ یا بھائی کو بھی اسے گلے نہیں لگانا چاہیے۔ رپورٹ کے مطابق مفتی نعیم کا یہ ویڈیو کلپ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کیا گیا ہے جہاں لوگ ان کی اس بات کو مسترد کرتے ہوئے انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ عمر آفتاب بٹ نامی شخص نے لکھا ہے کہ ”کسی بیٹی کا باپ اس مفتی جیسا نہیں ہونا چاہیے۔“

شاہد خاقان عباسی کا تہلکہ خیز انٹرویو، شہباز شریف کے بیان پر معافی مانگ لی

ماہم ناصر نامی لڑکی نے کہا ہے کہ ”یہ شخص ذہنی عارضے میں مبتلا لگتا ہے، اسے انسانوں سے دور کسی ہسپتال میں داخل کیا جانا چاہیے۔“شاہد نامی شخص نے لکھا ہے کہ ”یہ آدمی کس شریعت کی بات کر رہا ہے؟ اتنی گھٹیا سوچ۔“ایمان نامی لڑکی نے لکھا کہ ”اس آدمی نے تو باپ بیٹی اور بہن بھائی کے رشتے کو ہی جنسیت سے منسوب کر ڈالا ہے۔“

FOLLOW US