بھوپال : بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں ماموں کے بیٹوں سے فون پر بات کرنے پر دو بہنوں کو سر عام تشدد کا نشانہ بنا دیا گیا۔ واقعے کی دل دہلا دینے والی ویڈیو سامنے آنے پر پولیس نے لڑکیوں کے اہل خانہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ انڈیا ٹوڈے کے مطابق واقعہ مدھیہ پردیش کے ضلع دھر میں پیش آیا جہاں قبائلی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی دو بہنوں کو اس بات پر سرِ عام تشدد کا نشانہ بنا ڈالا گیا کہ وہ اپنے ماموں کے بیٹوں سے فون پر بات کرتی ہیں۔ لڑکیوں کے چچیرے بھائیوں اور دیگر رشتے داروں نے انہیں ڈنڈوں، گھونسوں اور لاتوں سے ظالمانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ 22 جون کو پیپالوا گاؤں میں پیش آیا ۔ پولیس کے پاس یہ ویڈیو 25 جون کو پہنچی تھیں تاہم 19 اور 20 سالہ بہنیں شکایت درج کرانے سے خوفزدہ تھیں۔ بعد ازاں ایک بہن نے پولیس سٹیشن کا رخ کیا اور اپنا بیان ریکارڈ کرایا جس کے مطابق اس کے چچیرے بھائیوں نے دونوں بہنوں کو سکول کے پاس روکا اور تشدد کا نشانہ بنایا۔ متاثرہ لڑکی کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔
I have received another complaint of a woman being brutally beaten up by a mob. If anyone can update me on this case : wrt location and date.
What kind of a barbaric society have we become, the person is laughing while filming this! No fear of the law? Contempt of SC judgments! pic.twitter.com/kl1CNUIs6S— Tehseen Poonawalla Official 🇮🇳 (@tehseenp) July 4, 2021