Tuesday January 21, 2025

امریکہ بغیر کسی باقاعدہ لائحہ عمل کے بغیر افغانستان چھوڑ رہا ہے،یہ امریکہ کی تاریخی غلطی ثابت ہوگی۔ رحمان ملک

اسلام آباد:پاکستان پیپلز پارٹی کےمرکزی رہنمارحمان ملک نےکہاہےکہ امریکہ بغیر کسی باقاعدہ لائحہ عمل کے بغیر افغانستان چھوڑ رہا ہے،افغانستان سے بغیر لائحہ عمل کے افواج نکالنا امریکہ کی تاریخی غلطی ثابت ہوگی،بہتر ہوتا کہ امریکہ افغانستان چھوڑنے سے پہلے سب کو قابل قبول عبوری حکومت تشکیل دیتے۔سابق وزیرِداخلہ رحمان ملک کا اسلام آباد میں ڈپلومیٹک کمیونٹی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیاں دنیا کے ہر ملک سے زائد ہیں،دہشتگردی کیخلاف جنگ میں ہم نے ستر ہزار جانوں کا نذرانہ دیا ہے،دہشتگردی کیخلاف جنگ کیوجہ سے پاکستان کی معشیت کو بہت نقصان پہنچا ہے،امید ہے کہ پاکستان میں رہنے والے سفراء امن کے لئے ہماری قربانیاں کو جانتے ہیں۔ رحمان ملک کا کہنا تھا کہ روس کو شکست کے بعد طالبان، داعش اور القاعدہ پیدا ہوئے، طالبان ہمیشہ امریکہ کے ڈارلنگ رہ چکے ہیں، آنے والا وقت بتائے گا کہ امریکہ اشرف غنی یا طالبان کا ساتھ دیگا؟۔

مفتی عزیز الرحمان کی طالب علم سے زیادتی کیس کا معاملہ نیا رخ اختیار کر گیا ڈی این اے میچ نہ ہو سکا،زیادتی کے شواہد بھی نہیں ملے

FOLLOW US