ملتان : بلاول بھٹو کا طیارہ بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا، فنی خرابی کے باعث طیارے کو ملتان ائیرپورٹ پر لینڈ کروا دیا گیا۔کراچی سے اسلام آباد جاتے ہوئے 40 ہزار فٹ کی بلندی پر بلاول بھٹو کے جہاز کی ونڈ سکرین میں دراڑیں پڑ گئیں۔ پائلٹ نے بڑی مہارت سے جہاز کو ملتان ایئرپورٹ پر لینڈ کرایا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے طیارے کی ملتان ایئرپورٹ پر ہنگامی لینڈنگ ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق بلاول کراچی سے اسلام آباد جا رہے تھے ۔ اس دوران فنی خرابی کے باعث طیارے کو ملتان لینڈ کرایا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بذریعہ موٹروے اسلام آباد روانہ ہو گئے ہیں انہوں نے سوات جلسے میں شرکت کرنا تھی۔
یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ امریکہ کے دورے کے لیے چند روز میں روانہ ہوں گے۔ گزشتہ دنوں بلاول بھٹو نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ان کے دورہ امریکہ کے دوران صدر جو بائیڈن کے ساتھ ملاقات طے نہیں۔اس سے قبل 2019میں بھی بلاول بھٹو کا طیارہ حادثے سے محفوظ رہا تھا۔ بینظیر ایئر پورٹ پر پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو نجی طیارے میں سفر کر رہے تھے کہ طیارہ لینڈنگ کے دوران رن وے سے پھسل گیا اور حادثے سے بال بال بچ گئے۔اس حوالے سے بتایا گیا تھا کہ جس نجی طیارے میں بلاول بھٹو زرداری سوار تھے لینڈنگ کے بعد طیارے کا ہائیڈرولک بریک فیل ہونے کے باعث رن وے سے پھسل گیا۔حادثے میں بلاول بھٹو سمیت طیارے میں سوار تمام افراد محفوظ رہے تھے تاہم واقعے کے بعد بینظیر ایئرپورٹ کا رن وے بند کردیا گیا تھا۔
سوات جلسے سے قبل مریم اورنگزیب رسی سے لٹک گئیں،سیاحتی مقام پرسیرسپاٹے ،ویڈیوسوشل میڈیاپروائرل