کوٹا بٹو: فلپائنز ملٹری کا سی 130 طیارہ ملک کے جنوب میں گر کر تباہ ہو گیاہے جس میں 85 افراد سوار تھے ۔ تفصیلات کے مطابق فلپائنز کے آرمی چیف کی جانب سے طیارہ گرنے کی خبروں کی تصدیق کر دی گئی ہے ، بتایا گیاہے کہ اب تک 85 میں سے 15 افراد کو جلتے ہوئے ملبے سے نکال لیا گیاہے جبکہ مزید افراد کی جانیں بچانے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے ۔فلپائنی حکام کی جانب سے فی الحال طیارہ حادثے کی وجوہات جاری نہیں کی گئیں ہیں ۔ میڈیا کا کہناہے کہ طیارہ صوبہ سولو کے جولو آئی لینڈ پر لینڈنگ کی کوشش کے دوران حادثے کا شکار ہواہے ۔
طالبان نے امریکا کی 715 فوجی گاڑیوں سمیت بھاری اسلحے پر قبضہ کرلیا