Tuesday November 26, 2024

عمران خان کے غیر ملکی دوروں پر نواز شریف سے سات گنا کم اخراجات آئے

اسلام آباد : عمران خان نے اقتدار میں آنے سے قبل عوام کے ٹیکس کے پیسے کی حفاظت کرنے اور اخراجات میں کمی لانے کا وعدہ کیا تھا یہی وجہ ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے غیر ملکی دوروں پر آنے والے اخراجات سابق وزیراعظم نواز شریف کے غیر ملکی دوروں پر کیے جانے والے اخراجات سے سات گنا کم ہیں۔ قومی اخبار ایکسپریس ٹربیون کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے تین براعظموں میں کیے گئے بارہ غیر ملکی دوروں پر قومی خزانے سے 6 لاکھ 80 ہزار ڈالر خرچ کیے گئے جو کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیر اعظم نواز شریف کے نیویارک کے پر دورے پر ہونے والے اخراجات کے نصف سے بھی کم ہے۔

عمران خان کے غیر ملکی دوروں پر نواز شریف سے سات گنا کم اخراجات آئے

جس سے صاف ظاہر ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اقتدار میں آنے کے بعد بھی جس کفایت شعاری پالیسی کو تشکیل دیا تھا انہوں نے اُس پر اقتدار کے پہلے تین سالوں میں سختی سے عمل کیا۔
وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم ہاؤس اور وزیراعظم کی رہائش گاہ کے اخراجات کو 40 فیصد تک کم کیا۔ مجموعی طور پر وزیراعظم عمران خان نے 26 غیر ملکی دورے کیے، جس پر 176 ملین روپے خرچ آیا جو آج کے ایکسیچنج ریٹ کے مطابق 1.1 ملین ڈالر ہے۔ لیکن یہ رقم سابق صدر آصف علی زرداری کے نو سال قبل کیے گئے ایک دورہ نیویارک ، جس پر 1.1 ملین روپے خرچ آیا تھا، سے کم اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے 2016ء کے ایک دورہ نیویارک ، جس پر 901,250 ڈالر خرچ آیا تھا، سے تھوڑا زیادہ ہے۔ وزارت خارجہ کی جانب سے فراہم کردہ تفصیلات کے مطابق آصف علی زرداری کے 1.1 ملین ڈالر کے نیویارک کے ایک دورے اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے 901،250 ڈالر کے نیویارک کے ایک دورے کے مقابلے میں وزیراعظم عمران خان کے 2018ء سے 2022ء تک کیے جانے والے غیر ملکی دوروں پر اوسطاً 56 ہزار 676 ڈالر فی وزٹ خرچ آیا۔ عمران خان نے 2019ء میں واشنگٹن کا دورہ کیا تھا جس پر 66 ہزار 792 ڈالر خرچ آیا جبکہ 2009ء میں سابق صدر آصف علی زرداری نے بھی واشنگٹن کا دورہ کیا تھا جس پر 6 لاکھ دو ہزار 948 ڈالر جبکہ نواز شریف کے 2013ء میں کیے گئے دورہ واشنگٹن پر 3 لاکھ 60 ہزار 557 ڈالر خرچ آیا ۔ وزیراعظم عمران خان اپنے دور حکومت میں غیر ضروری دوروں سے گریز کرنے اور غیر ملکی دوروں پر اپنے ساتھ بڑے وفد نہ لے جا کر اخراجات میں کمی لانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں تاہم اپوزیشن تاحال موجودہ حکومت کی خارجہ پالیسی بالخصوص کشمیر پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتی ہے۔

متحدہ عرب امارات میں مذہب اسلام تیزی سے پھیلنے لگا 2 ہزار سے زائد افراد نے اسلام قبول کر لیا

وزیراعظم آفس کے اعداد و شمار کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے اپنے تین سالہ دور حکومت میں 26 غیر ملکی دورے کیے جبکہ اس کے برعکس سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے اپنے ایک سال کے عرصہ میں 9 ، سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے چار سالوں میں 48 اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے ایک سال سے زائد عرصہ میں 19 غیر ملکی دورے کیے۔ وزیراعظم آفس کے اعداد و شمار کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے 2020ء میں سوئٹرزلینڈ کے دورے پر 68 ہزار ڈالر کے سابقہ اندازے کے مقابلے میں 53 ہزار 914 ڈالر خرچ ہوئے تھے کیونکہ 2017ء میں سابق وزیراعظم نواز شریف نے جب سوئٹرزلینڈ کا دورہ کیا تو اُس دورے پر 5 لاکھ 63 ہزار 84 ڈالر خرچ آیا تھا۔ وزیراعظم عمران خان کے 2020ء میں کیے گئے دورہ افغانستان پر 10 ہزار ڈالر خرچ آیا جبکہ اس کے مقابلے میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے دورے پر 59 ہزار ڈالر خرچ آیا تھا۔ مزید برآں سابق صدر آصف علی زرداری کے وزٹ پر 44 ہزار ڈالر کے اخراجات آئے تھے۔

حریم شاہ سے شادی نہیں ہوئی’ متعدد وزراء کا حلف اٹھا کر بیگمات کو یقین

FOLLOW US