Monday November 25, 2024

’’بے روزگاری ختم ،مہنگائی میں کمی، تاریخی منصوبے شروع، عمران خان نے تمام وعدے پورے کر دیے‘‘اب تنقید کا کوئی جواز نہیں، فواد چوہدری

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے انتخابات سے قبل جتنے وعدے کئے 3سال میں پورے کردئیے، ہم نےبے روزگاری ختم کی، مہنگائی میں کمی کی، تاریخی منصوبے شروع کئے ،پولیس اور پٹوری کی سیاست کا مکمل خاتمہ کیااور 100 سال سے لٹکا نہری منصوبہ شروع کردیا، اب تنقید کا کوئی جواز نہیں۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فوادچودھری کاکہناہے کہ جتنے وعدے الیکشن میں کئے تین سال میں پورے کر دیئے ،ہم نے پولیس اور پٹواری کی سیاست کا مکمل خاتمہ کردیا ہے، ہم نےبے روزگاری ختم کی، مہنگائی میں کمی کی، ہم نے ترقی کی سیاست کا آغاز کیا ہے تاریخی منصوبے شروع کئے ہیں ،وزیراعظم کی مہربانی سے سوسال سے لٹکا نہری منصوبہ شروع کیا۔

’تیرا باپ بھی آئس باتھ لے گا ‘یونس خان اور حسن علی کے جھگڑے سے متعلق نیا دعویٰ سامنے آگیا

فوادچودھری نے اللہ انٹرچینج پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ن لیگ اورپی پی قائدین نے گلگت بلتستان میں گلے پھاڑکر کمپین کی ، انتخابی مہم کے بعد پتہ چلا یہاں ہمارے امیدوار ہی کھڑے نہیں ہیں ،بلاول تین دن سے کشمیر کے انتخابی جلسوں میں چیخ چیخ کر تقریریں کررہے ہیں ،پیپلزپارٹی کے پورے کشمیر میں صرف 8 امیدوارکھڑے ہیں ،کشمیر میں پی پی ختم ہو چکی ان کے ٹکٹ پر کوئی الیکشن لڑنے کو تیار نہیں ،اپنے گریبانوں میں جھانیں عمران خان کی باتیں سنانے سے ووٹ نہیں ملنے ،عمران خان پاکستان کے سب سے پاپولر لیڈر تھے اوررہیں گے ۔ وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ مریم نواز کہتی تھی میری لندن تو کیا پاکستان میں کوئی جائیداد نہیں ،جھوٹ بول کر نوازشریف کو باہر بھیجا پھر جھوٹ پر جھوٹ بول رہی ہیں ،انہوں نے کہاکہ پاکستان کے مفاد میں ہے شریف اور زرداری خاندان سے جان چھوٹے،پاکستان میں جہاں نااہل قیادت سے جان چھوٹی وہیں ترقی ہوئی،جہلم کی مثال سب کے سامنے ہیں ،جہلم میں 3 سال میں وہ کام کئے جو سوسال میں نہیں ہو سکے ۔
فوادچودھری نے کہاکہ زرداری اور شریف فیملی پاکستان میں نااہل قیادت کی علامت ہیں ،تیسرے سال عموما لوگ ناراض نظر آتے ہیں یہاں عوام کی محبت بڑھی ہے ،ہم نے پولیس اور پٹواری کی سیاست کا مکمل خاتمہ کردیا ہے ،ہم نے ترقی کی سیاست کا آغاز کیا ہے تاریخی منصوبے شروع کئے ہیں ،وزیراعظم کی مہربانی سے سوسال سے لٹکا نہری منصوبہ شروع کیا۔

امریکہ کو وہی جواب دے سکتا ہے جس کا جینا مرنا پاکستان میں ہو، فردوس عاشق

FOLLOW US