Sunday January 19, 2025

امریکہ کو وہی جواب دے سکتا ہے جس کا جینا مرنا پاکستان میں ہو، فردوس عاشق

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ امریکہ کو وہی جواب دے سکتا ہے جس کا جینا مرنا پاکستان میں ہو۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان اصل شیر ہے جو دنیا میں گرجے گا بھی اور عوام کا مقدمہ بھی لڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ ایک ٹیلی فون پر ہتھیار ڈال دینے والے شیر نہیں تھے، انہوں نے شیر کی کھال پہنی ہوئی تھی، جس کے اندر ایمان ہوتا ہے اللہ اس کی حفاظت کرتا ہے۔ معاون خصوصی نے کہا کہ موجودہ حکومت نے جنوبی پنجاب کیلئے 184 ارب روپے کا بجٹ دیا، کم ترقی یافتہ علاقوں پر خاص توجہ دے رہے ہیں۔

’تیرا باپ بھی آئس باتھ لے گا ‘یونس خان اور حسن علی کے جھگڑے سے متعلق نیا دعویٰ سامنے آگیا

بیرون ملک پاکستانیوں کے دل عمران خان کے ساتھ دھڑکتے ہیں، فردوس عاشق ان کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی نے وزیراعلیٰ پر اعتماد کرتے ہوئے تمام کٹ موشنز کو ناکام بنایا، ماضی میں جنوبی پنجاب کے لوگوں کو ترقی سے محروم رکھا گیا۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ صحت اور تعلیم اپوزیشن ٹولے کی ترجیح نہیں اس لیے مخالفت کرتے ہیں، اپوزیشن صحت اور تعلیم پر کٹ موشن لے کر آئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیاری اورنادان اپوزیشن نے بجٹ کا ایک ایک صفحہ کھنگال لیا لیکن ایک خامی بھی تلاش نہیں کر سکی ہے۔

FOLLOW US