Tuesday April 30, 2024

جوہرٹاؤن دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا، شہدا کی تعداد 4 ہوگئی

لاہور:جوہرٹاؤن میں ہونے والے بم دھماکے کا ایک اور زخمی جناح ہسپتال میں دم توڑ گیا،جس کے بعد بم دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کی تعداد چار ہوگئی ہے۔ ایدھی حکام کے مطابق بم دھماکے میں زخمی ہونے والا 40سالہ مظہر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ مظہر بی آر او سوسائٹی میں واقع گھر میں مالی کاکام کرتا تھا اور شیر شاہ کالونی کا رہائشی تھا۔ایدھی رضاکاروں نے پولیس کارروائی کے بعد مظہر کی لاش کو اس کے آبائی گھر منتقل کر دیا ہے۔

FOLLOW US