کراچی : پاکستان تحریک انصاف کراچی کے مقامی کارکن کو 15 سالہ بچے سے بدفعلی کرتے ہوئے علاقہ مکینوں نے پکڑ لیا، تسلی بخش دھلائی کے بعد پولیس کے حوالے کردیا۔ صحافی فیض اللہ خان کے مطابق “پاکستان تحریک انصاف قیوم آباد کے مقامی رہنماء کو ایک لڑکے کیساتھ بدفعلی کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔ ملزم پر 15 برس کے لڑکے کیساتھ جنسی زیادتی کا الزام ہے۔”
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ عوام نے پی ٹی آئی کارکن کو پولیس کے حوالے کرنے سے پہلے اس کی تسلی بخش دھلائی کی ہے۔ تصاویر میں ملزم کے کپڑوں پر خون اور سر پر بندھی پٹیاں واضح طور پر دیکھی جاسکتی ہیں۔
News Source: DailyPakistan