Wednesday November 27, 2024

ہانیہ عامر نے مداحوں کی شدید تنقید کے بعد معافی مانگ لی اپنی غلطی تسلیم کرنے میں کبھی پیچھے نہیں ہٹوں گی، وائرل ویڈیو کا معاملہ

لاہور : حال ہی میں اداکارہ ہانیہ عامر کی گلوکار عاشر وجاہت کے ساتھ ایک ویڈیو وائر ل ہوئی تھی جس میں انھیں وجاہت عاشر کے ساتھ دیکھا گیا تھا ویڈیو میں وجاہت کو بیڈ پر کمبل اوڑھے موجود ہیں۔اداکارہ نے پوسٹ کا کیپشن درج کرتے ہوئے لکھا تھا اپنے بھائی کو ایسے سنبھالا جاتا ہے جب وہ 101 بخار میں تپ رہا ہو۔ ہانیہ عامر گلوکار وجاہت عاشر کے ساتھ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد مداحوں کی شدید تنقید کی زد میں ہیں ۔ مذکورہ ویڈیو وائرل ہونے اور مداحوں کی شدید تنقید کے بعد اب اداکارہ کے سابقہ دوست عاصم اظہر کا بھی رد عمل سامنے آیا۔ گلوکار عاصم اظہر نے ٹوئٹر پر بالی وڈ کے سینئر اداکار انوپم کھیر پر بنائی گئی مزاحیہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے شکر ادا کیا۔

ویڈیو میں انوپم کھیر کو’ بال بال بچ گیا ‘کہہ کر بھاگتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔ علاوہ ازیں عاشر وجاہت نے اپنے آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ پر پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم بحیثیت قوم لاکھوں بے گناہ فلسطینیوں کے قتل سمیت ٴْدنیا کے دیگر بہت سے معاملات کے مقابلے میں ایک بھائی اور بہن کو اپنے کمرے میں تفریح کرنے پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں۔ اٴنہوں نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ ’ہم لوگوں کے فیصلے سے آزاد اپنی زندگی کب گزاریں گی نوجوان گلوکار و اداکار نے مزید لکھا کہ ’کتنا پریشان کن دن ہے۔ ۔اس تمام صورتحال میں خاص طور پر عاصم اظہر کے ردِعمل کے بعد ہانیہ عامر کافی پریشان دکھائی دیں،ان کی حالیہ پوسٹ اداکارہ کی پریشانی کی عکاسی کرتی ہیں۔ تاہم اب ہانیہ عامر نے معافی مانگ لی۔ انہوں نے کہا کہ ان کی وجہ جانے انجانے میں اگر کسی کا دل دکھا ہو تو وہ معذرت خواہ ہیں،ہانیہ نے سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹ میں کہا کہ یہ میں آخری مرتبہ سب کے سامنے حقائق رکھ رہی ہوں۔یہ کسی سے لفظی جنگ کی بحث نہیں، نہ ہی اصل بحث یہ ہے کہ کسی سابقہ بوائے فرینڈ سے بحث کو طول دیا جائے۔میری تمام تر شکایت انٹرنیٹ پر ہراساں کیے جانے کی ہے،کسی بھی عورت کو یوں ہراساں کرنا کسی معاشرے میں قابل قبول نہیں۔

انہوں نے لکھا کہ یہ بطور انسان ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم آنے والی نسلوں کے لیے راہیں ہموار کرتے ہیں۔اس میں کچھ ایسا نہ کیا جائے جس پر بعد میں انہیں شرمندگی ہو۔میں اپنی غلطی تسلیم کرنے میں کبھی پیچھے نہیں ہٹوں گی اور روزانہ بہتر سے بہتر انسان بننے کی کوشش کروں گی۔معافی مانگنے کا مطلب کسی کو نیچا دکھانا نہیں ہوتا اسی وجہ سے مجھے ایسا لگتا ہے کہ مجھے بھی معافی مانگنی چاہئیے۔ جانے انجانے میں کسی کا بھی دل دکھایا ہو تو معذرت خواہ ہوں۔انہوں نے ڈھکے چھپے الفاظ میں عاصم اظہر کو بھی پیغام دیا کہ براہ کرم آپ بھی واضح پیغامات شئیر کریں، آپ کے ریمارکس کسی کی شخصیت کو بری طرح متاثر کر سکتے ہیں۔

FOLLOW US