Wednesday November 27, 2024

پاکستان میں کہاں کہاں بارشیں ہونگی ؟محکمہ موسمیات نے دل خوش کردینے والی پیشگوئی کردی

اسلام آباد(نیو زڈیسک)آج پیر کے روز اسلام آباد میں موسم شدیدگرم اور خشک رہے گا۔تاہم شام/رات کے دوران آندھی اور گرج چمک کا امکان۔آج ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم میدانی علاقے شدیدگرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔ ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ تاہم میدانی علاقے شدیدگرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ سندھ، جنوبی و وسطی بلوچستان اور جنوبی پنجاب میں شدید گرم رہا ۔گزشتہ روز ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت: نوکنڈی 46،سبی، جیکب آباد ،دالبندین، بھکر اور نور پور تھل میں میں 44ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

صوبہ خیبر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ میدانی اضلاع میں شدید گرم رہے گا۔صوبہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ شہید بینظیر آباد،میر پور خاص،عمر کوٹ،تھر پارکر، خیر پور،سانگھڑ،دادو، جیکب آباد، پڈعیدن ، موہنجو داڑو،روہڑی ، سکھراور لاڑکانہ میں شدید گرم رہے گاصوبہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔ شدید گرمی کے باعث ڈیرہ غازی خان،ملتان اور بہاولپور کے اضلاع میں بعد دوپہرگرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک جبکہ تربت، پنجگور، چاغی، سبی اور کوہلو میں شدید گرم رہے گا۔

FOLLOW US