Friday November 1, 2024

اگر ن لیگ نے پنجاب میں حکومت گرائی تو ہم وفاق میں اسمبلی توڑ دیں گے فیصل واوڈا نے دھمکی دے دی

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر فیصل واوڈا کا کہنا ہے کہ اگر مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کی پنجاب حکومت گرائی تو ہم وفاق میں اسمبلیاں توڑ دیں گے۔ نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ عمران خان اپنی جیب میں پیسے ڈالنے والا شخص نہیں ہے ، یہی وجہ ہے کہ ریکوڈک کیس میں فیصلہ ہمارے حق میں آیا ہے۔ اس کیس میں ہم نے اربوں روپے خرچ کیے لیکن ن لیگ والے کیسز ہارنے پر بھی کک بیکس لیتے ہیں۔ انہوں نے چوہدری نثار کے حوالے سے کہا کہ وہ ہاتھ باندھ کر پیچھے کھڑے ہونے والے شخص نہیں ہیں۔ وہ ن لیگ کیلئے سرپرائز ثابت ہوسکتے ہیں، ان پر کرپشن کا کوئی الزام نہیں ہے ۔ چوہدری نثار ایک دلیر آدمی ہیں۔

FOLLOW US