Monday November 25, 2024

رسول اللہ ﷺ کی حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہما کیلئے خصوصی دعا

حضرت ابوہریرہ اَلدَّوسیؓ بیان کرتے ہیں: نبی کریمﷺ دن کے کسی حصے میں باہر نکلے، آپؐ مجھ سے بات کر رہے تھے نہ میں آپؐ سے بات کر رہا تھا، حتیٰ کہ آپ بنو قینقاع کے بازار میں آئے، پھر آپ سیدہ فاطمہ رضی اللہ عنہا کے گھر کے صحن میں بیٹھ گئے، پس پوچھا: بچہ کہاں ہے، بچہ کہاں ہے؟ حضرت سیدہؓ نے انہیں کچھ دیر روک لیا، میں نے گمان کیا کہ وہ ان کو ہار پہنا رہی ہیں یا نہلا رہی ہیں، آپﷺ نے فرمایا: حسن بن علی کو بلاؤ، پھر حضرت حسن بن علی رضی اللہ عنہما چلتے ہوئے آئے اور ان کے گلے میں ہار تھا، پھر نبی اکرمﷺ اور حضرت حسن بن علیؓ دونوں ایک دوسرے سے لپٹ گئے۔ آپﷺ نے دعا کی: اے اللہ! میں اس سے محبت کرتا ہوں، سو تو بھی اس سے محبت فرما اور جو بھی اس سے محبت کر ے، اُس سے محبت فرما۔ حضرت ابوہریرہؓ نے کہا: رسول اللہﷺ کی اس دعا کے بعد میرے نزدیک سیدنا حسن بن علیؓ سے زیادہ کوئی محبوب نہیں تھا۔

(مسلم: 2421)

FOLLOW US