لاہور:سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی کے ساتھ وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون زمین پر بیٹھے نوجوان پر تشدد کرتی دکھائی دیتی ہے ، یہ کوئی بدتمیزی کے بعد آنے والا رد عمل نہیں ہے بلکہ یہ عورت اس کی شخص کی بیوی ہے اور اب اس کی تمام تفصیلات بھی سامنے آ گئیں ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق یہ ویڈیو لاہور کے پوش علاقے ڈیفنس میں واقع کسی کیفے کی ہے جہاں یہ نوجوان ایک غیر لڑکی کے ساتھ بیٹھ کر گپیں ہانک رہا تھا اور ممکنہ طور پر وہ اس کی محبوبہ تھی ، اس بارے میں جب اس نوجوان لڑکی کو معلوم ہوا تو وہ موقع پر پہنچ گئی اور شوہر کو غیر لڑکی کے ساتھ تعلقات بڑھاتے دیکھ کر آپے سے باہر ہو گئی اور اس نے اپنے زندگی کے ساتھی پر لاتوں اور گھونسوں سے حملہ کر دیا ۔
یڈیو میں پینٹ شرٹ میں ملبوس یہ لڑکی مسلسل اپنے شوہر پر تشدد کرتی دکھائی دے رہی ہے جبکہ اس کے پیچھے کھڑا ایک شخص اسے ممکنہ طورپر روکنے کی کوشش بھی کرتا ہے لیکن وہ کسی صورت بھی اپنا غصہ ٹھنڈا نہیں ہونے دے رہی ہے ،زمین پر بیٹھا شخص مسلسل معافی کی دہائیاں دے رہے اور کہہ رہاہے کہ میں آئندہ ایسا نہیں کروں گا، لڑکی کہتی ہے کہ میں نے تم پر اعتماد کیا تھا لیکن تم نے سارا بھروسہ خاک میں ملا دیا ۔ ہمارے معاشرے میں شوہر کی جانب سے بے اعتنائی کا یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں گذشتہ سال اوکاڑہ میں بھی ایک ایسا ہی واقعہ پیش آیا تھا جس میں بیوی نے اپنے شوہر کو سرعام مارا پیٹا تھا کیونکہ اس کے شوہر نے اس کی رضامندی کے بغیر ایک تیرہ سالہ لڑکی سے چوتھی بار شادی کرلی تھی۔جب کہ کچھ سال قبل شہر قائد میں ایک بیوی نے اپنے شوہر کو گرل فرینڈ کے ہمراہ طارق روڈ پر واقع میکڈونلڈ میں رنگے ہاتھوں پکڑا تھا۔
https://youtu.be/PP1ToZUIhAw