اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان، خطہ پوٹھوہار، خیبر پختونخوا اور کشمیر میں گرج چمک کے ساتھ آج شام کو بارش متوقع ہے۔تفصیلات کے مطابق کل ملک کے میدانی علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم گرم اورخشک رہے گا۔محکمہ موسمیات کے مطابق کل اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔ اسلام آباد میں دن کے وقت موسم گرم اور خشک جبکہ شام اور رات کے اوقات میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کے علاوہ آندھی اورتیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے









