Sunday January 19, 2025

16سال بعد برطانوی کرکٹ ٹیم کے پاکستان کے دورے کی تاریخ کا اعلان کر دیا گیا

اسلام آباد : وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ برطانوی ہائی کمشنر کرسچن ٹرنر سے ملاقات بہت اچھی رہی یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہورہی ہے کہ برطانوی کرکٹ ٹیم 16سال کے بعد رواں سال اکتوبر میں پاکستان کے دورہ پر آرہی ہے ۔جمعہ کو اپنے ٹویٹ میں وفاقی وزیر چوہدری فوادحسین نے کہا کہ آئندہ سال کرکٹ ٹیسٹ سیریز سے بھرا ہوگا ۔انہوں نے کہا کہ سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد ہم نے بہت طویل سفر طے کیا ہے۔

FOLLOW US