لاہور : مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن قومی اسمبلی شہباز شریف کی ضمانت کیلئے مچلکے احتساب عدالت لاہور میں جمع کرا دیے گئے ۔ احتساب عدالت مچلکوں کی جانچ پڑتال اور تصدیق کے بعد شہباز شریف کی رہائی کیلئے روبکار جاری کرے گی ، روبکار جیل حکام کو دینے کے بعد شہباز شریف جیل سے رہا ہو جائیں گے ۔ لاہور ہائیکورٹ نےشہباز شریف کی رہائی کیلئے 50،50 لاکھ روپے کے دو ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیاتھا۔
