Saturday May 10, 2025

زمبابوے کے خلاف ٹی 20سیریز کا آغاز کب سے ہوگا؟ کھیل کے میدان سے شائقین کیلئے زبردست خبرآگئی

لاہور(نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آج سے ہرارے میں پریکٹس شروع کریں گے، کورونا ٹیسٹ کلیئر کرنے سے تمام اسکواڈ ممبران کا مورال ہائی ہو گیا، میزبان زمبابوے کے خلاف ٹی 20 سیریز کا آغاز 21 اپریل سے ہو گا۔قومی کرکٹرز جنوبی افریقہ سے اپنے کامیاب دورہ مکمل کرنے کے بعد اب ہرارے میں اِن ایکشن ہیں، کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کے کورونا ٹیسٹ بھی منفی آ گئے تھے۔میزبان زمبابوے کے خلاف21 اپریل سے شیڈول سیریز کی تیاریاں آج سے شروع کریں گے، کوچز کی نگرانی میں قومی کھلاڑی نیٹ پریکٹس کریں گے، بیٹنگ، بولنگ اور فیلڈنگ سمیت فزیکل فٹنس پر خصوصی توجہ دی جائے گی، پروٹیز کے خلاف ون ڈے اور پھر ٹی 20 سیریز میں کامیابی کے بعد شاہینوں کا مورال ہائی ہے۔