کویت کے تعاون سے مسجد اقصی میں اجتماعی افطار کے پروگرام کا آغاز

مقبوضہ بیت المقدس: فلسطینی سماجی بہبود کی تنظیم وفا برائے ترقی کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ کویت کے تعاون سے مسجد اقصی اور حرم قدسی میں اجتماعی افطار کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اجتماعی افطارپروگرام ماہ مقدس کے دوران جاری رہے گا۔ میڈیارپورٹس کے مطابق بیان میں کہا گیا ہے کہ کویت کے تعاون سے شروع کردہ افطار پروگرام القدس اوقاف کی طرف سے بھی تعاون فراہم کیا گیا جب کہ اردن میںمتعین کویتی سفارت خانہ اس پروگرام کی نگرانی اور سرپرستی کر رہا ہے۔ مسجد اقصی کے تمام داخلی دروازوں پر نمازیوں اور روزہ داروں میں افطار کے پیکٹ تقسیم کیے جا رہے ہیں۔ یہ پروگرام رمضان المبارک کے مہینے میں جاری رہے گا۔ بیان میں امیرکویت اور حکومت کا مسجد اقصی میںافطار پروگرام شروع کرنے پران کا خصوصی