اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہاہے کہ اس وقت کالعدم ٹی ایل پی سے کوئی مذاکرات نہیں ہورہے، مجھے یقین ہے جہانگیرترین کامعاملہ بھی جلد ٹھنڈاہوجائے ہوگا۔ تفصیلا ت کے مطابق جی سیون میں سستے رمضان بازارکے دورے کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمرا ن خان مہنگائی پر کنٹرول پانے کے لئے اقدامات کررہے ہیں ، سستے بازارں کے ذریعے عوام کو ریلیف دیں گے، وزیر داخلہ نے رمضان بازار کے دورے کے دوران اشیا کی قیمتوں کا جائزہ بھی لیا۔
شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ کالعدم ٹی ایل پی کے تمام اکاوَنٹس اور شناختی کارڈ بلاک ہوں گے،کالعدم تنظیم کی جانب سے 192جگہوں کوبندکیاگیاتھا جن میں سے 191پوائنٹس کلیئر کرلئے گئے ہیںاس وقت صرف لاہوریتیم خانہ چوک بندہے اور وہاں اب بھی حالات کشیدہ ہیں، 20اپریل کوراولپنڈی اسلام آبادکے شہریوں کوراستے کھلے ملیں گے،20اپریل تک کالعدم ٹی ایل پی کوتحلیل کردیں گے۔
انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نے کل ناموس رسالت سے متعلق اہم بیان دیاہے ،جس میں انہوں نے واضح کیا ہے کہ رسول اللہ کی شان میں کسی صورت گستاخی کوقبول نہیں کریں گے۔