Friday November 1, 2024

سوشل میڈیا کی3گھنٹے بندش ،وزیرداخلہ شیخ رشید نے پریشان کن بات بتاتے ہوئے معذرت کر لی

اسلام آباد: وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مذہبی جماعت کی جانب سے نماز جمعہ کے بعد احتجاج کا منصوبہ بنایا گیا تھا، سوشل میڈیا کی بندش کے ذریعے ملک میں دہشت گردی اور انتشار پھیلانے والوں کو شکست دی، کچھ گھنٹوں کے لیے سوشل میڈیا بند کرنے پر معذرت خواہ ہوں. تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر اپنے ویڈیو پیغام میں وفاقی وزیرداخلہ نے کہا کہ دہشت گردی اور انتشار پھیلانے کی اجازت ہرگز نہیں دیں گے، تحریک لبیک پاکستان کو کالعدم قرار دے دیا ہے، ان کے پاسپورٹ بلاک اور بنک اکاونٹس بند کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کال تھی کہ شائد یہ لوگ جمعہ کے بعد باہر نکلیں تاہم آئندہ کوشش کریں گے سوشل میڈیا کو بند نہ کیا جائے ،

سارا جمعہ پرسکون گذرا ہے، میں پاکستان کی پولیس ،رینجرز ، پنجاب اور کراچی کی انتظامیہ کو مبارکباد دیتا ہوں ،آج اللہ کے فضل و کرم سے دہشت گردوں اور سوشل میڈیا کے ذریعے ملک میں بے چینی اور اشتعال انگیزی پھیلانے والوں کو شکست ہوئی ہے ،ہماری کو شش ہو گی کہ پاکستان آگےبڑھےاور ملک کو پیچھے لیجانے والے ،سوشل میڈیا کےسہارےانتشارپھیلانےوالے،ایمبولینس،آکسیجن کےٹرک اورعام افرادکےذرائع نقل و حمل روکنےوالوں کو شکست ہوئی ہے ،ہم کسی قیمت پر بھی ملک میں دہشت گردی کی اجازت نہیں دیں گے ۔ واضح رہے کہ جمعہ کے دن وزارت داخلہ نے صبح 11بجے سے 3بجے تک سوشل میڈیا سائٹس عارضی طور پر بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا تھا ، جس کے بعد ٹویٹر، فیس بک، واٹس ایپ، یوٹیوب اور انسٹاگرام پر پابندی لگادی گئی تھی،وزارت داخلہ نے سوشل میڈیا سائٹس بلاک کرنے کے لیے چیئرمین پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی کے نام مراسلہ جاری کیا تھا۔

FOLLOW US