Monday January 20, 2025

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
اگر کسی بات کی آپ کو سمجھ میں نہیں آ رہی تو استخارے کی مدد سے کام لیں۔ بلاوجہ اِدھر اُدھر جانے کی ہرگز ضرورت نہیں ہے۔ آپ کے لئے ورنہ مشکلات پیدا ہو جائیں گی۔

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
آپ کی ایک اہم ضرورت انشاءاللہ کسی وقت بھی پوری ہو سکتی ہے۔ فکر مند ہونے کی ضرورت نہیں ہے اور جو لوگ نوکری بدلنا چاہتے ہیں وہ اب کوشش کر سکتے ہیں۔

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
آپ کے لئے آسان راستہ کھل جانے کی امید ہے اور پریشانی ختم ہو جائے گی۔ آج کا دن ان شاءاللہ کوئی ایسا سلسلہ بھی بنے گا جو کہ مستقبل ہو سکتا ہے، فکر نہ کریں۔

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
دوسروں کے معاملات سے جس قدر ممکن ہو دور رہیں اور غصہ ہر ممکن کم کریں۔ آپ کی ذرا سی غلطی آپ کو کسی بڑی مشکل میں ڈال سکتی ہے۔ آج سوچ سمجھ کر چلنا ہے۔

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
آپ کو جن حالات آپ کو گزارہ کرنا پڑ رہا ہے۔ یہ آپ کی ہمت ہے مگر اللہ آپ کو اور ہمت عطا کرے۔ اچھا وقت شروع ہونے کی امید ہے۔ بُرا وقت تو آپ گزار چکے ہیں۔

برج سنبلہ ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
صورت حال بدستور بہتری کی طرف جانے کی امید ہے۔ بالکل پریشان نہ ہوں۔ آپ کو جلد انعام کی صورت میں پچھلے نقصانات کا ازالہ بھی مل سکتا ہے۔ صرف نماز پر توجہ دیں۔

برج میزان ، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
جن امور میں کل تک دشواری پیش آ رہی تھی۔ اب اس میں ان شاءاللہ بہتری کا امکان ہے۔ آج اولاد کے حوالے سے اور روزگار میں کچھ اہم خبریں ہو سکتی ہیں۔

برج عقرب ، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
انجان آدمی اور مخالفین آج کل قریب ہونے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان سے دوری اختیار کریں اور اپنی عزت کا خاص طور پر خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔

برج قوس ، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ صدقے کے عمل کو تیز کریں اور سچی توبہ کرکے یاحی یا قیوم کا ورد بھی سارا دن جاری رکھیں۔ جو معاملات خراب ہیں ان میں تیزی آ رہی ہے۔ یہ عمل ہی ایسے روکے گا۔

برج جدی ، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
کل تک آپ کافی مشکل میں تھے، مگر اب حالات بدل چکے ہیں۔ اور دن بدن اس میں بہتری آنے کی امید بھی ہے۔ آج کا دن امید ہے آپ کی ضرورتیں پوری کر دے گا۔

برج دلو ، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
پرائز بانڈ کی خریداری کر سکتے ہیں اور وراثتی امور میں بہتری کی امید ہے۔ بلاک رقم کی واپسی کا امکان ہے اور جن لوگوں کے رشتے کی بات چل رہی ہے وہ پکی ہو سکتی ہے۔

برج حوت ، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
آپ صرف اچھی وقت کو ضائع کر رہے ہیں اور کچھ نہیں ہے یاد رکھیں کہ ایسے دن بار بار نہیں ملتے۔ آپ کی لاپرواہی اب ختم ہونی چاہیے اور اپنے کام پر توجہ دیں۔

FOLLOW US