امریکہ کا امارات کو 23 ارب ڈالر کا اسلحہ دینے کا فیصلہ، کیا کچھ شامل ہے؟ بڑی خبر آگئی

واشنگٹن : امریکہ نے متحدہ عرب امارات کو 23 ارب ڈالر سے زائد مالیت کا اسلحہ فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ امریکی صدر جوبائیڈن کی انتظامیہ کے ترجمان کے مطابق متحدہ عرب امارات کو 23 ارب 37 کروڑ ڈالر مالیت کا اسلحہ فروخت کیا جائے گا۔ اس اسلحے میں 50 ایف 35 لڑاکا طیارے، 18 ڈرونز اور فضا سے فضا اور فضا سے زمین پر مار کرنے والے میزائل شامل ہیں۔ یہ اسلحہ امریکہ کی اسلحہ ساز کمپنیاں لاک ہیڈ مارٹن، جنرل اٹامکس، ریتھیون ٹیکنالوجیز کی جانب سے سپلائی کیا جائے گا۔ خیال رہے کہ سابق صدر ٹرمپ کی انتظامیہ نے اپنے آخری دنوں میں متحدہ عرب امارات کے ساتھ اسلحہ کی فراہمی کا معاہدہ کیا تھا۔ جوبائیڈن انتظامیہ نے اقتدار سنبھالنے کے بعد اس معاہدے کو نظر ثانی کی نیت سے معطل کردیا تھا۔