اسلام آباد:مریم نواز کی طبیعت ناساز ہوگئی ، بخار اور گلے میں درد ،کورونا وائرس کا ٹیسٹ بھی کرالیا ،نائب صدر (ن)لیگ نے تمام سیاسی سرگرمیاں منسوخ کردیں۔ترجمان مسلم لیگ(ن) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مریم نوازشریف کی طبیعت ناساز ہوگئی ہے اور ان کو شدید بخار اور گلے میں درد کی شکایت ہوئی جس پر انہیں ڈاکٹر نے کورونا ٹیسٹ کروانے کیساتھ آرام کا مشورہ دیا ،مریم نواز نے کورونا ٹیسٹ بھی کروالیا ہے جس کا رزلٹ جلد متوقع ہے ۔ ترجمان مسلم لیگ(ن) نے بتایا کہ مریم نواز نے طبیعت کی ناسازی کے باعث آئندہ چار روز کے لئے تمام سیاسی سرگرمیاں معطل کردی ہیں ۔
