لاہور:ہائرایجوکیشن کمیشن کی جانب سے ہزاروں لیپ ٹاپس پٹواریوں کے حوالے کرنے کا فیصلہ، رہنما مسلم لیگ ق چوہدری مونس الہیٰ نے ہائرایجوکیشن کمیشن سے فیصلے پر نظرثانی کرنے کی اپیل کردی۔ تفصیلات کے مطابق ہائرایجوکیشن کمیشن نے پنجاب کی یونیورسٹیوں اورتعلیمی بورڈز کے پاس موجود طلبہ کے ہزاروں لیپ ٹاپس پٹواریوں کے حوالے کرنیکا فیصلہ کیا ہے ۔ ہائرایجوکیشن کمیشن کے اس فیصلے پر پاکستان مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما چوہدری مونس الٰہی کی جانب سے ٹوئٹر پر ردعمل دیا گیا۔
مسلم لیگ (ق )کے رہنما چوہدری مونس الٰہی نے طلبہ کی بجائے پٹواریوں کو لیپ ٹاپ دینے کی مخالفت کر دی۔ (ق) لیگ کے رہنما مونس الٰہی کا کہنا ہے کہ موجودہ کورونا بحران میں مستحق اورلائق طلبہ کوآن لائن تعلیم کیلئے لیپ ٹاپس کی زیادہ ضرورت یاپٹواریوں کو؟۔ چوہدری مونس الٰہی نے محکمہ ہائرایجوکیشن کمیشن کو اس فیصلے پر نظرثانی کرنے کی اپیل کردی۔