Tuesday June 10, 2025

کرونا وائرس پھر سے بے قابو، دفعہ 144 نافذ، ماسک کا استعمال لازمی قرار

اسلام آباد : وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے کورونا وائرس کی نئی لہر سے نمٹنے کے لیے اقدامات تیز کردئیے۔ اسلام آباد کی ضلعی انتطامیہ نے دارالحکومت کی حدود میں ماسک کے استعمال کو لازمی قرار دیدیا۔ڈی سی اسلام آباد کے مطابق انتظامیہ نے ماسک کے استعمال سے متعلق دفعہ 144 نافذ کردی ہے، اب ماسک نہ پہننے والے شہریوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق ماسک کے استعمال سے متعلق دفعہ 144 کا نفاذ 2 ماہ کے لیے ہوگا۔