Tuesday January 21, 2025

میں الیکشن نہیں لڑنا چاہتا ،مجھے تو پی ٹی آئی والوں نے پھنسا دیا صادق سنجرانی کی یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی

اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کنڈی نے دعویٰ کیا ہے کہ چئیرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے جب یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی تو کہا کہ میں الیکشن نہیں لڑنا چاہتا، مجھے تو پی ٹی آئی والوں نے پھنسا دیا۔تفصیلات کے مطابق یوسف رضا گیلانی کے سینیٹر منتخب ہونے کے بعد صادق سنجرانی نے ان سے ملاقات کی تھی اور سینیٹر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ اسی ملاقات کے حوالے سے اب پیپلز پارٹی رہنما نے بڑا دعویٰ کیا ہے۔فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ صادق سنجرانی الیکشن لڑنے کے لیے پر اعتماد نہیں ہیں وہ کہتے ہیں

کہ میں یوسف رضا گیلانی کے مد مقابل نہیں آنا چاہتا۔صادق سنجرانی نے یوسف رضا گیلانی سے کہا میں الیکشن نہیں لڑنا چاہتا، مجھ پر تو ذمہ داری تھوپی گئی ہے،مجھے ہروانے کے لیے لڑایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں الیکشن نہیں لڑنا چاہتا، مجھے تو پی ٹی آئی والوں نے پھنسا دیا ۔

FOLLOW US