کفرا: سوشل میڈیا پر چند روز قبل صحرا کی تصاویر سوڈانی خاندان کی نکلی۔ عرب میڈیا کے مطابق لیبیائی حکام کو بدھ کے روز کفرا پولیس سٹیشن میں شہر کے 400کلومیٹر جنوب میں ایک ٹریفک حادثے کی اطلاع ملی۔ سیکورٹی اہلکاروں کے جائے وقوعہ پہنچنے پر صحرا میں ایک گاڑی خواتین بچوں پر مشتمل 8افراد کی نعشیں ، کپڑے اور چند بیگ ملے۔ تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ یہ خاندان سوڈان کے شہر الفاشر سے کفرا کی جانب سفر کر رہا تھا کہ صحرا میں کھو گئے ۔ حکام سے جاں بحق افراد کے حوالے سے ابھی تک کسی نے رابطہ نہیں کیا۔ جبکہ جاں بحق افراد کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔ تصاویر میں ایک گاڑی کے اردگرد کپڑے ، بیگ اور نعشیں واضح ہیں جبکہ ایک تحریر بھی ملی ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق یہ تحریر جاں بحق ہونے والی ایک خاتون مزنا سیف الدین حسن کی ہے جو خاتون نے صحرا میں زندہ بچ نہ پانے کی اُمید کے بعد لکھی۔
تحریر میں ہدایت کی گئی کہ جس کو بھی یہ رقعہ ملے یہ میرے بھائی محمد سیف الدین کا نمبر ہے ۔ امی مجھے معاف کر دیں میں آپ تک نہ پہنچ سکی۔ پوپ اور ناصر مجھے آپ سے پیار ہے۔ ہمارے لئے رحم کی دُعا کیجئے گا اور قرآن پاک پڑھئے گا۔