Tuesday June 10, 2025

بھارتی ائیر ایمبولینس کا اسلام آباد ائیر پورٹ سے رابطہ پاکستان نے بھارتی ایئر ایمبولینس کو ہنگامی لینڈنگ کی اجازت دے دی

اسلام آباد : پاکستان نے بھارتی ایئر ایمبولینس کو اسلام آباد ایئر پورٹ اترنے کی اجازت دے دی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کی ایئر ایمبولینس میں ایک برطانوی مریض ، ڈاکٹر اور 2 نرسیں سوار تھیں ، جوکہ کلکتہ سے دوشنبے جارہی تھی تاہم راستے میں اس کا ایندھن ختم ہوگیا جس کے باعث ایئرایمبولینس کے عملے نے اسلام آباد ایئر پورٹ کی انتظامیہ سے رابطہ کیا۔ بتایا گیا ہے کہ عملے کی طرف سے رابطہ کیے جانے کے بعد بھارتی ایئر ایمبولینس کو اسلام آباد ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کی اجازت دے دی گئی جب کہ سول ایوی ایشن حکام نے اس سارے معاملے سے برطانوی ہائی کمیشن کو بھی آگاہ کردیا۔