Tuesday June 10, 2025

بھارتی کسانوں نے ملک بھر میں سول نافرمانی کی تحریک چلانے کا اعلان ریل روکو مہم، ٹول ٹیکس کا بائیکاٹ

نئی دہلی : بھارتی کسانوں نے ملک بھر میں سول نافرمانی کی تحریک چلانے کا اعلان کردیا ۔ غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں زرعی قوانین کیخلاف 2 ماہ سے احتجاج کرتے کسانوں نے نئی حکمت عملی کا اعلان کردیا ہے ۔رپورٹس کے مطابق سنیوکت کسان مورچہ کی اہم میٹنگ میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ کسان تحریک کو مزید تیز کیا جائے گا ، اور کل سے ملک بھر میں سول نافرمانی کی تحریک چلائی جائے گی ۔ سول نافرمانی کی تحریک کا آغاز راجستھان سے کیا جائے گا۔

اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ تینوں زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کا مطالبہ دہراتے ہوئے سنیوکت کسان مورچہ نے اعلان کیا ہے کہ 18 فروری کو دوپہر 12 بجے سے شام 4 بجے تک ریل روکو مہم چلائی جائے گی۔ جبکہ 12 فروری کو ریاست راجستھان کے تمام ٹول پلازہ کو ٹول فری کروایا جائے گا ۔ کسان اتحاد کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 14 فروری کو پلوامہ حملے میں ہلاک ہونے جوانوں کو یاد کیا جائے گا، اس کے لیے ملک بھر میں موم بتی مارچ، مشعل جلوس اور دیگر پروگرامز کا انعقاد ہوگا۔ جبکہ اسی سلسلے میں 16 فروری کو کسان رہنما سر چھوٹو رام کی پیدائش کے دن ملک بھر میں موجود کسان اتحاد کا مظاہرہ کریں گے۔ واضح رہے کہ بھارت میں متنازع زرعی قوانین کیخلاف کسانوں کے احتجاج کی صورت ِحال مزید سنگین ہو گئی جبکہ کسانوں کابھارتی حکومت کیقوانین کے خلاف احتجاج چوتھے ہفتے بھی جاری ہے ، کاشت کار احتجا ج کے مقام پر خود کشیاں کرنے لگے،

بابا گرورام سنگھ نے دلی میں احتجاج کیمقام پر خود کو گولی مار لی ، اس واقعے کے بعد سے بھارت میں کسانوں کے احتجاج میں صورت ِحال سنگین ہو گئی ہے جب کہ مودی سرکار کی ہٹ دھرمی سے تنگ آ کر مظاہرے کے دوران کسان بابا گرو رام سنگھ نے احتجاجا خود کو گولی مار لی ، ہریانہ کے گوردوارے کے 65 سالہ بابا رام سنگھ دلی سونی پت کی سرحد پر احتجاج میں شریک تھے ، بابا رام نے اپنے آخری پیغام میں لکھا کہ وہ سرکار کی ناانصافی کے خلاف اپنی جان دے رہے ہیں۔