Sunday January 19, 2025

اگر آپ کو صبح صبح بہت سردی لگتی ہے تو اپنی صبح کا آغاز اس مشروب سے کریں اور نہ صرف سردی کو دور بھگائیں بلکہ کئی اور فائدے بھی پائیں

سردی کے موسم میں گھر کی خواتین کے لیے سب سے بڑا مسئلہ گھر کے بچوں اور حضرات کو صبح صبح گرم بستر چھوڑنے پر مجبور کرنا ہوتا ہے ۔ ہر ایک کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے گرم بستر کو چھوڑ کر نہ ہی نکلے تو بہتر ہے لیکن آج ہم آپ کو ایک ایسے مشروب کے بارے میں بتائيں گے جس کے چند گھونٹ انسان کو اندر سے اتنا گرم کر دیتے ہیں کہ وہ نہ صرف بستر چھوڑ دیتا ہے بلکہ دن بھر چاک و چوبند رہ کر سردی کا مقابلہ کرنے کی طاقت حاصل کر لیتا ہے-

گڑ کا پانی
گڑ کے اندر یہ خاصیت موجود ہوتی ہے کہ وہ گرم رکھنے میں مدد دیتا ہے ۔اسی وجہ سے سردی کے موسم میں ہر گھر میں گڑ سے بنے ہوئے پکوان تیار کیے جاتے ہیں جو کہ انسان کو گرم ہونے میں مدد دیتا ہے- لیکن آج ہم آپ کو بتائيں گے کہ اپنے دن کا آغاز گڑ کے گرم پانی سے کرنے سے کتنے فوائد حاصل ہو سکتے ہیں-
گڑ کا پانی بنانے کا طریقہ
ایک گلاس پانی لے لیں اور اس کو ابال لیں ۔ اس کے بعد اس میں ایک انچ گڑ کا ٹکڑا ڈال کر اس وقت تک پکائيں کہ گڑ پانی میں پگھل جائے ۔اس کے بعد اس کو قدرے ٹھنڈا کر لیں اور اس کے بعد اپنی صبح کے آغاز میں اس مشروب کو گھونٹ گھونٹ کر کے پی لیں ۔یہ نہ صرف ذائقے میں بہت مزیدار ہوتا ہے بلکہ اس کے اندر طاقت کا ایک خزانہ پوشیدہ ہوتا ہے جو کہ انسان کو گرم کر کے سردی کا مقابلہ کرنے کی طاقت فراہم کرتا ہے-

گڑ کے پانی کے فوائد کھانسی، نزلہ زکام سے محفوظ رکھے
گڑ کے اندر وٹامن کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے ۔ گرم پانی کے ساتھ اس کا استعمال گلے کی اندرونی سوزش کو ختم کر کے سانس کی نالیوں کی صفائی کرتا ہے اور نزلہ زکام کے خطرے سے محفوظ رکھتا ہے-
قوت مدافعت کو بڑھاتا ہے
اس کے اندر بڑی مقدار میں کیلوریز موجود ہوتی ہیں جو کہ جسم کو طاقت فراہم کرتی ہیں اور اس کو بیماریوں سے لڑنے کی قوت دیتی ہیں-
نظام ہاضم تیز کرتا ہے
گڑ معدے میں موجود ہاضمی خامروں کے بننے کے عمل کو تیز کرتا ہے جس کے سبب نظام ہاضم درست ہوتا ہے قبض سے نجات ملتی ہے اور معدے کو طاقت ملتی ہے-
وزن کو کم کرنے میں مفید
گڑ کا پانی ایک قدرتی مٹھاس کا حامل مشروب ہے ۔ یہ جسم میں موجود جمی ہوئی چکنائی کو پگھلاتا ہے اور وزن کم کرنے والے افراد کے لیے بہت مددگار ثابت ہوتا ہے-

FOLLOW US